Take a fresh look at your lifestyle.

ممتا سرکار ایک لاکھ نوجوانوں کو کرم ساتھی اسکیم کے ذریعہ آسان قرض اور سبسڈی دیگی

کولکاتا،/12اگست:بدھ کے روز نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ ان کی حکومت نے ‘کرما ساتھی اسکیم شروع کی ہے جس کے تحت ایک لاکھ بے روزگار نوجوانوں کو با اختیاربنانے کےلئے نرم قرضوں اور سبسڈی فراہم کی جائے گی۔ ممتا نے ٹویٹ کیا کہ آج نوجوانوں کا عالمی دن ہے۔ حکومت بنگال نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے پرعزم ہے۔حکومت بنگال کے ذریعہ ایک نئی اسکیم ‘کرما ساتھی پراکلپ’ شروع کی گئی ہے۔ اس کے تحت ایک لاکھ بے روزگار نوجوانوں کو خود مختار کرنے کےلئے نرم قرض اور سبسڈی فراہم کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ بنگال میں بے روزگاری کی شرح کم ہوئی ہے۔انہوں نے لکھا کہ جب ہندستان میں بے روزگاری کی شرح 24 فیصد کے ہمہ وقت اعلی درجے پر ہے وہیں بنگال میں بے روزگاری کی شرح کم ہوئی۔ماضی میں بنگال کے نوجوانوں نے متعدد بار ملک کی قیادت کی اور مستقبل میں بھی یہ کام جاری رکھیں گے۔ ممتا نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے نوجوانوں پر فخر ہے۔وہ مستقبل ہیں۔نئی نسل ہمارے ملک کو آگے لے جائے گی۔ نوجوان باصلاحیت ہنر مند اور محنتی ہیں۔ان کے آج کے خواب کل کی حقیقت بن جائیں گے۔ہم آپ کو بتادیں کہ بنگال حکومت نے اس بار ریاستی بجٹ میں کرما ساتھی پروجیکٹ کا اعلان کیا تھا۔اس اسکیم کو کامیابی سے نافذ کرنے کے لئے 500 کروڑ روپئے کا بجٹ رکھا گیا ہے۔اس اسکیم کے تحت ، ریاستی حکومت اپنے کاروبار شروع کرنے کےلئے بے روزگار نوجوانوں کو بینکوں سے قرض فراہم کرے گی۔اس طرح کے بے روزگار نوجوان اس اسکیم سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں ، جو اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد ملازمت کے مواقع حاصل نہیں کرسکتے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.