Take a fresh look at your lifestyle.

چھاتر دھر مہاتو کی کوویڈ-19 رپورٹ ممتا حکومت سے این آئی اے نے طلب کیا

کولکاتا،17اکتوبر: نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی(این آئی اے) کو اب چھاتردھر مہاتو کی کوویڈ-19 ٹسٹ کی رپورٹ کا انتظار ہے۔ جو ماو¿ بیک پیوپل کمیٹی کے لیڈر تھے اور پولس کی استبداد( پی سی اے پی اے) کے سر گرم نیتا تھے۔ ایجنسی نے یہ رپورٹ جھاڑ گرام ہیلتھ شعبے سے طلب کیا ہے اس وقت چھاتر مہاتو جیل سے رہا ہو کر ترنمول پارٹی کے اہم پوسٹ پر فائر ہو چکے ہیں۔2009 میں لال گولا کے ایک علاقائی بایاں محاذ کے لیڈر کے قتل کی پاداش میں ایجنسی نے اس کو قید و بند رکھ کر ان سے پوچھ تاچھ کی تھی۔28 ستمبر کو اسپیشل این آئی اے کے وکیل کورٹ میں انہیں حاضر ہونے کو کہا تھا مگر انہوں نے کوویڈ-19 میں مبتلا ہونے کا عذر پیش کر کے کورٹ میں غیر حاضر رہے۔ اس طرح کی حرکتیں وہ کئی بار کر چکے ہیں۔ اب ان کی اس غیر حاضری سے این آئی اے کو تشویش لاحق ہوئی ہے کہ چھاتر دھر مہاتو کیا مرض میں مبتلا ہے یا کسی اور وجہ سے وہ کترا رہا ہے اسی لئے ایجنسی سے جھاڑ گرام ہیلتھ شعبے سے اس کی کوویڈ-19 کی تصدیق چاہتے ہوئے رپورٹ طلب کی ہے۔57 برس کا یہ جنگجو لیڈر کئی واردات میں ملوث رہ چکا تھا۔ جیل کی صعوبت کو 11بر سوں تک جھیلنے کے بعد وہ امسال فروری میں باہر آیا اور ترنمول کانگریس میں شامل ہو گیا۔ پھر بھی این آئی اے اس کے پیچھے سائے کی طرح لگا ہے اور وہ برابر ایجنسی کو نظر انداز کر کے کورٹ میں حاضر ہونے میں غیر پابندی دکھا رہا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.