Take a fresh look at your lifestyle.

وزیر اعلیٰ کی وزیر اعظم کے ساتھ ورچوئل میٹنگ

کولکاتا،22ستمبر: ہندوستان میں کرونا کا عتاب بڑھ ہی رہا ہے مگر ہر ریاست کی حالت ایک جیسی نہیں۔ مرکزی ہیلتھ شعبہ نے بتایا کہ کچھ ہی ریاستوں میں کرونا کا اضافہ ہو رہا ہے اور کئی ریاستوں میں کرونا کا عتاب بالکل ہی سست ہے۔ نریندر مودی نے ایک بار پھر سات ریاستوں کے وزیر اعلیٰ سے میٹنگ کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ آئندہ بدھ کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ سات ریاستوں کے وزیر اعلیٰ کے ساتھ مودی میٹنگ کریں گے۔ مہاراشٹر، دہلی، کرناٹک، آندھرا پر دیش ، تامل ناڈو ، اتر پر دیش وغیرہ ریاستوں میں کرونا تیزی سے پھیل رہی ہے اس میٹنگ میں ان ہی ریاستوں کے بارے میں کرونا کو لے کر غور و خوض اور حفاظتی تدابیرپر مشورے ہوں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.