علی پور دوار،13،مئی:ایک ہی خاندان کے تین افراد کی پراسرار موت کی وجہ سے علی پوردوار ضلع میں سنسنی پھیل گئی۔ منگل کی رات علی پوردوار بلدیہ کے وارڈ نمبر دو کے پربھات سنگھ کے علاقے میں اس واقعے کے بعد ہلچل مچ گئی۔ پولس نے گذشتہ رات ایک ہی خاندان کے تینوں افراد کی نعشیں برآمد کیں اور پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ پولس ذرائع کے مطابق وہ سب ایک ہی خاندان کے تھے۔ تینوںشوہر ، بیوی اور بیٹے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ منگل کی رات آٹھ بجے کے قریب مقامی لوگوں نے پولس کو واقعے کے بارے میں آگاہ کیا۔ پولس نے کرائے کے مکان سے ایک ہی خاندان کے تین افراد کی لاشیں برآمد کیں۔ اس واقعے کی سب سے بڑی وجہ لاک ڈاو¿ن بتائی جارہی ہے۔خدشہ ہے کیونکہ معاشی پریشانی کے سبب تینوں نے موت کو گلے لگا لیا ہو۔ پولس نے بتایا کہ مرنے والے کی شناخت وشوجیت داس (40) کے طور پر کی گئی ہے۔ وہ پیشے کے اعتبار سے انسورنس ایجنٹ تھا۔ بتایا جارہا ہے کہ گذشتہ رات اس نے اپنی اہلیہ اوردرجہ یازدہم میں پڑھنے والے بیٹے کو پھانسی دے کر خودکشی کرلی۔ یہ خاندان کرایہ کے مکان میں رہتا تھا۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ یہ خاندان اصل میں اس ضلع سے نہیں تھا۔ پولس نے تینوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کےلئے بھیج کر واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔
Comments are closed.