Take a fresh look at your lifestyle.

چودھریانی مندر میں چوری کا واقعہ رونما

جلپائی گوڑی،12،جون :جلپائی گوڑی میں واقع تاریخی دیوی چودھریانی مندر میںچوری کا سنسنی خیز واقعہ سامنے آیا ہے۔ گذشتہ رات چوروں نے لوہے کا گیٹ توڑ کر اندر سے عطیہ خانہ توڑ دیا اور اس میں رکھی رقم کو چوری کرلیا۔ ساتھ ہی دیوی کے چاندی کے تاج پر بھی ہاتھ صاف کر لیا۔ اہم بات یہ ہے کہ جلپائی گوڑی ضلع میں واقع تاریخی دیوی چودھریانی مندر میں عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد تشریف لاتی ہے۔ لاک ڈاو¿ن کے دوران عقیدت مندوں کی آمد یہاں کم ہوئی۔ مندر کی حفاظت کےلئے آہنی صدر دروازہ ہے جیسا کہ مندر کمیٹی نے بتایا ہے۔ گذشتہ رات چوروں نے مرکزی دروازے کو کاٹ کر چوری کی واردات انجام دی۔ چوری کے واقعے سے لوگوں میں سخت ناراضگی پائی جارہی ہے۔ چوری کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ کوتوالی کی جرائم برانچ کے او سی شنکر داس فورس کے ساتھ مندر پہنچے اور واقعے کی چھان بین شروع کردی۔مندر کمیٹی کے سکریٹری دیواشیش سرکار نے بتایا کہ دان پیٹی سے لگ بھگ پندرہ ہزار روپے غائب ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.