Take a fresh look at your lifestyle.

منیش شکلا قتل کے سلسلے میں عوامی مفادات کامعاملہ داخل

کولکاتا۔ 8اکتوبر ۔ جمعرات کو ہائی کورٹ میں ایک خاتون وکیل پرینکا تبریال نے ایک عرضی داخل کی ، اس میں کہا گیا ہے کہ منیش شکلا جو ایک سیاسی فرد ہی نہیں بلکہ اچھے قانون کی سمجھ بھی رکھتے تھے ۔ انہوںنے اپنے اس الزام میں ریاستی پولس پر بھی کئی الزامات لگائے ہیں تو ایسے میں سی آئی ڈی جب اس معاملے کی جانچ میں لگی ہے تو ان سے جانچ کے دوران کہیں بھی غلطیاں نہیں ہوگی بلکہ وہ بے لاگ رہیں گے ۔ ایسا کہنا مشکل ہے جبکہ انہوں نے اس قتل کے کیس کی جانچ مرکزی جانچ ادارے سے کروانے کی گہار لگائی ۔ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ٹی بی این رادھا کرشنن ڈویژن بنچ اب آئندہ سوموار کو اس کیس کی شنوائی کریں گے ۔
یاد رہے کہ اتوار کو ٹیٹا گڑھ میں شارپ سوٹر کی گولیوں سے بی جے پی کے لیڈ منیش شکلا جان ہار چکا تھا۔ اسی سنگین معاملے کی جانچ حکومت نے سی آئی ڈی کو سونپی اس معاملے میں سی آئی ڈی نے اب تک 4مشتبہ لوگوں کو پکڑا ہے ان کے قبضے سے ایک ریوالور اور تین بائیک بھی ضبط کئے گئے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.