کولکاتا 17 اکتوبر: بی جے پی نیتا منیش شکلا کے قتل کے بعداس کی تفتیشی ٹیم سی آئی ڈی سے ہائی کورٹ کوکافی اطمینان ہے اورآئندہ شنوائی میں کورٹ نے سی آئی ڈی سے آگے کی کارروائی کی جانکاری لے گی۔ ریاستی حکومت نے بھی تفتیش کی ساری جان کاری کورٹ کو دی۔ کہاکہ سی آئی ڈی کو اس کی جانچ پرمامور کیاگیاہے۔ دراصل اس قتل کے پیچھے کیاجواز ہے۔ کیاسیاسی انتقام کے تحت یہ قتل ہواہے۔ یاذاتی پرخاش کے بعد اتنا بھیانک بدلہ لیاگیا ہے اب اس قتل کی واردات میں کون کون لوگ شامل ہیں سی آئی ڈی کی ٹیم اسی پرکام کررہی ہے۔ اس سے متعلق شک کی بناءپر کئی بدنام زمانہ شرپسندوں کوبھی حراست میں لی گئی ہے اوراصل قاتل کو پکڑنے کے لئے سی آئی ڈی پوری کوشش کررہی ہے۔ یاد رہے کہ مقتول منیش شکلا کے جسم سے سات عدد گولیاں نکلی تھیں جسے عدالت میں پیش کیاگیا تھا ڈاکٹروں کی رپورٹ کے ساتھ اوراس وقت جتنے بھی لوگ گرفتار ہوئے ہیں سبھی کاپولس سے پرانا واسطہ رہا ہے۔ کئی کی تصویر یں بھی عدالت میں پیش کی گئی ہیں۔ جہاں تقریبات و جشن میں یہ سارے بدنام لوگ پولس کے ساتھ خوش گپیوں میںمصروف دیکھے گئے ۔ اب منیش شکلا کی تفتیشی ٹیم کو دقت کاسامنا کرناپڑے گا کہ آیا یہ قتل کامجرم کبھی سامنے بھی آئے گا ۔ یاد رہے کہ 14 اکتوبر کو ٹیٹا گڑھ میں منیش شکلا کو گولیوں سے شرپسندوں نے چھلنی کردیاتھا۔
Comments are closed.