Take a fresh look at your lifestyle.

بی جے پی رہنما منیش شکلا قتل: پنجاب سے دو شارپ شوٹر گرفتار ، پٹنہ جیل میں رچی گئی سازش

کولکاتا،31اکتوبر: بہار کے دارالحکومت پٹنہ کی جیل میں بنگال بی جے پی کے رہنما اور کونسلر منیش شکلا کے قتل کا منصوبہ بنایا گیا۔ منیش شکلا قتل کیس میں گرفتار مجرموں نے انکشاف کیا ہے۔ اس معاملے میں ، دو شارپ شوٹروں کو جمعرات کے روز پنجاب سے گرفتار کیا گیا تھا۔ 4 اکتوبر 2020 کو شمالی 24 پرگنہ میں قتل معاملے میں، سی آئی ڈی کی یہ ایک بڑی کامیابی سمجھی جاتی ہے۔سینئر حکام کے مطابق ، سی آئی ڈی ٹیم نے جمعرات کو پنجاب سے دو شارپ شوٹروں کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان کے نام سوجیت کمار رائے (26) اور روشن کمار یادو عرف تاتیا (20) ہیں۔ سوجیت بہار کے سمستی پور ضلع کے مسوری گوری پولیس اسٹیشن علاقے کے باتو Bathا گاو¿ں کا رہائشی ہے ، جبکہ روشن ضلع ویشالی کے بھگوان پور تھانہ علاقہ میں ستیا گاو¿ں کا رہائشی ہے۔ دونوں کو جمعہ کے روز ٹرانزٹ ریمانڈ پر لدھیانہ سے کولکاتا لایا گیا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.