Take a fresh look at your lifestyle.

ایک دن کامانسون اجلاس غیر معینہ مدت کےلئے ملتوی

کولکاتا،9،ستمبر: کورونا وائرس کی وجہ سے ریاستی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کےلئے ملتوی کردیا گیا ہے۔ اسمبلی کا آغاز بدھ کے روز 6 ماہ کے بعد ہوا اور خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا۔ اسمبلی میں تمام احتیاطی تدابیر کے ساتھ ایک روزہ مانسون اجلاس ہوا کیونکہ حکومت وبا کے پیش نظر طویل تر سیشن کے انعقاد کے خواہاں نہیں تھی۔ اجلاس کوویڈ 19 کے تمام اصولوں پر عمل کرنے کے بعد طلب کیا گیا تھا۔ رواں سال مارچ کے بعد ایوان کا یہ پہلا اجلاس ہواتھا جب اس وبا کی وجہ سے اجلاس کی مدت میں کمی کی گئی تھی۔ بی جے پی کی قانون ساز پارٹی نے ریاست میں تشدد اور پارٹی رہنماو¿ں کے قتل کے خلاف اسمبلی کے احاطے میں دھرنا دیا۔ بی جے پی کی مقننہ پارٹی کے رہنما منوج ٹگا نے کہاکہ ہم نے ریاست میں پارٹی کارکنوں کے قتل کے احتجاج کے لئے امبیڈکر کے مجسمے کے قریب دھرنا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.