Take a fresh look at your lifestyle.

ماسک نہیں لگانے پر300 سے زائد گرفتار

0

کولکاتا،2،ستمبر: کولکاتا پولس کوویڈ۔19 سے متعلق رہنما اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر کارروائی کر رہی ہے۔ایک سینئر پولس عہدیدار نے بتایا کہ کولکاتا پولس نے ماسک نہیںپہننے کے الزام میں 308 افراد کو میٹروپولیٹن کے مختلف مقامات سے گرفتار کیا۔ اسی دوران حفاظتی رہنما خطوط کی خلاف ورزی کرنے پر 153 افراد کو گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 188 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ۔ 28 افراد کو عوامی مقامات پر تھوکنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا اس کے علاوہ پولس نے 12 گاڑیاں بھی ضبط کیں۔ یہ گرفتاریاں شام چھ بجے تک کی گئیں۔ قابل ذکر ہے کہ کولکاتا پولس سیکیورٹی رہنما خطوط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ہر روز بڑی تعداد میں گرفتاریاں کررہی ہے۔واضح رہے کہ بنگال میں کرونا انفیکشن مسلسل پھیل رہا ہے اور اموات کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔منگل کو ریاست میں کرونا وائرس کے 2943 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور 55 افراد کی موت ہوگئی۔اسی مناسبت سے محکمہ صحت کی طرف سے جاری کردہ میڈیکل بلیٹن کے مطابق ریاست میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 1لاکھ65ہزار721 ہوگئی ہے جن میں 24822 سرگرم کیسز ہیں۔ ریاست میں ہلاکتوں کی تعداد کویڈ 19 سے بڑھ کر 3283 ہوگئی ہے۔ ان میں سے سب سے زیادہ 1301 افراد کولکاتا میں مارے جاچکے ہیں۔ منگل کے دن میٹروپولیٹن میں 551 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور 11 مریضوں کی موت ہوگئی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.