Take a fresh look at your lifestyle.

راہگیروں کو بیدار کرنے کے لئے راستے پر اتری سیوڑا پھولی پھاڑی کی پولیس لوگوں کو ماسک پہنایا

0

ہگلی20/جولائی ( محمد شبیب عالم ) کورونا بڑی تیزی سے اپنی حرکتیں دیکھا رہا ہے ۔ اس سے بچنے کے لئے حکومت و انتظامیہ کے جانب سے بار بار کہا جارہا ہے کہ ماسک پہنیں ماسک کے بغیر باہر نہ نکلیں ۔ مگر پھر بھی لوگ اس ہدایت کو انگوٹھا دیکھاتے ہوئے بغیر ماسک کے راستوں پر دیکھائی دے رہے ہیں ۔ انتظامیہ ماسک پہننے کےلئے مہم بھی چلا رہی ہے ۔ مگر لوگ مختلف وضوحات بتاکر بغیر ماسک کے لوگ راستے پر دیکھائی دے رہے ہیں ۔ ماسک پہننا سختی سے لازمی قرار دیا گیا ہے لیکن پھر بھی لوگ عمل نہیں کررہے ہیں ۔ لوگوں کی اس حرکت کی وجہ سے کئی تھانو کی پولیس جرمانہ کرنا شروع کردی ہے ۔ کئی علاقوں میں تو جرمانے کے طور پر موٹی رقم لینے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ وہیں آج سیرامپور تھانے کی پولیس راستے پر چیکنگ کےلئے شروع کی ۔ سیوڑا پھولی پھاڑی ، بیدیا باٹی چوماتھا کے پاس راہ چلتے بغیر ماسک کے راہگیروں کو اپنی ہاتھوں سے ماسک پہناتے ہوئے نظر آئی ۔ ساتھ ہی سائکل سوار ، موٹرسائیکل والے ، ٹوٹو چلانے والوں کے درمیان ماسک تقسیم کی ۔ اس موقعے پر پولیس محکمہ کے اعلیٰ افسر کے ساتھ سیوڑا پھولی پھاڑی کے انچارج اور دیگر پولیس عملہ موجود تھے ۔ علاقائی لوگوں نے پولیس کی اس کارکردگی کی سراہنا کی ۔ کچھ لوگوں نے تسلیم کیا کہ آخر وہ ہمارے لئے تو ہی یہ سب کررہے ہیں ۔ ہمیں بغیر ماسک کے باہر نہیں آنا چاہئے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.