Take a fresh look at your lifestyle.

ماسک نہ پہننے پر جرمانے کےساتھ جیل بھی : داخلہ سکریٹری

کولکاتا۔ 3جولائی:تین مہینے تک کرونا کی وجہ سے لاک ڈاﺅن کا سلسلہ موقوف ہوتے ہی اب آن لاک ۔ دوئم میں ہندستان داخل ہوچکا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ ہی مرض کی تعداد حیرت انگیز طور پر بڑھ رہی ہے جس سے حکومت بھی پریشان ہے۔ پورے ملک میں اس وقت مریض کی تعداد بڑھ کر 6.2 لاکھ کے قریب پہنچی ہے ۔ اس سے خوف بھی پڑھ رہا ہے ۔ اس حالات کو معمول پر لانے کے لئے کئی حفاظتی تدابیر بھی حکومت کی جانب سے کئے جارہے ہیں ٹرین ، میٹرو کے باوجود اب نقل و حمل کو مزید حفاظتی طور پر بڑھانے کی پہل کی جارہی ہے مگر راستے گھاٹ میں لو گ ابھی تک ماسک کے بغیر ہی نظر آرہے ہیں ، اسی ماسک کو ضروری بنانے کیلئے اب ریاستی چیف سکریٹری نے وارننگ دے دی ہے کہ راستے پر نکلنے والے اگر ماسک پہنے نہیں دیکھے گئے تو ان کے ساتھ سختی سے پیش آیا جائے گا ۔ علاوہ ازیں ہر مقام پر سماجی دوری کا خیال بھی رکھنا پڑے گا ۔ اگر کوئی ماسلک کے بغیر گھر سے نکلے گا تو پولس اس پر کارروائی کرے گی اس کے بعد انہیں اس کی وجہ بھی بتانی پڑے گی ، اسی لئے درخواست کی جاتی ہے کہ ماسلک کا پابند ی سے استعمال کریں ، ورنہ پولس کی طرف سے جرمانہ بھی عائد ہوگا اور کور ٹ کے چکر بھی لگانے پڑیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.