Take a fresh look at your lifestyle.

ریاست میں بارش کا سلسلہ جاری رہنے کےساتھ گرمی میں اضافہ

کولکاتا،7،ستمبر: دارالحکومت کولکاتا سمیت ریاست کے دیگر حصوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اس کے ساتھ ہی درجہ حرارت میں اضافے کا عمل بھی جاری ہے۔ علی پور میں محکمہ موسمیات کے دفترنے سوموارکے دن بتایا کہ تیز بارش کے ساتھ کولکاتا میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔شمالی بنگال کے جلپائی گوڑی ، دارجلنگ ، کوچ بہار ، کالمپونگ اور علی پوردووار میں بھی موسلا دھار بارش کی امید ہے۔یہاں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔لہٰذا لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ بلا وجہ گھر سے باہر نہ نکلیں۔ سوموار کے روز کولکاتا میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.1 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 28.1 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب تھا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ فی الحال 24 سے 48 گھنٹے تک ایسا ہی موسم رہے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.