Take a fresh look at your lifestyle.

مسلسل بارش کے باوجود گرمی میں اضافہ

کولکاتا،4،ستمبر: مغربی بنگال میں مسلسل بارش کا سلسلہ جاری ہے۔جمعہ کے روز علی پور محکمہ موسمیات دفتر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ فی الحال بارش 24 سے 48 گھنٹوں تک جاری رہے گی۔کولکاتا کے علاوہ ، ہوڑہ ، ہگلی ، شمالی اور جنوبی پرگنہ، مشرقی اور مغربی مدنی پور ، پرولیا ، بانکوڑہ وغیرہ اضلاع میں بھی بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔اس کے علاوہ شمالی بنگال کے علی پوردوار ، کوچ بہار، جلپائی گوڑی ، دارجلنگ اور کالمپونگ کے 5 اضلاع میں بھی تیز بارش کا امکان ہے۔جمعہ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33.9 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جو عام سے دو ڈگری زیادہ ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ فی الحال درجہ حرارت میں اضافہ جاری رہے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.