کولکاتا20 اکتوبر:موسم دفتر ہند نے یہ پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ تین دنوں کے اندر بنگال کی کھاڑی میں ہوا کے دباﺅ کی وجہ سے آندھراپردیش، اڑیسہ اورمغربی بنگال میںزبردست بارش کاامکان رہے گا جب کہ دکھن ومغرب کے اترپردیش ، بہارمیںحالات خوش گوار رہیں گے ۔ شمالی بنگال کے بنگال اورسکم ، جھاڑکھنڈ کے علاوہ مدھیہ پردیش ، شمالی چھتیس گڑھ اورمہاراشٹر کے کچھ حصے گجرات میںمانسون کااثر باقی رہے گا۔ ہوا میں دباﺅ کی وجہ سے 20 اکتوبرکوموسم میںتغیر نہیں دیکھاگیا ۔ مگراس سے آندھرا پردیش، اڑیسہ اورمغربی بنگال میں تین دنوں کے اندر بارش کازبردست اثر رہے گا۔
Comments are closed.