Take a fresh look at your lifestyle.

آئندہ24گھنٹوں میں اضلاع میں تیز بارش کا امکان

کولکاتا،5اگست: خلیج بنگال کے شمال میں پیدا ہونے والے کم دباو¿ کی ہوامیں مزید اضافہ ہوا ہے اور یہ بالترتیب اوڈیشہ کی طرف بڑھ رہی ہے۔اس کی وجہ سے بنگال کے ساحلی علاقوں خصوصاً مغربی اضلاع میں 24گھنٹوں کے اندرتیز بارش متوقع ہے۔ جن اضلاع میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے ان میں مشرقی اور مغربی بردوان ، مغربی مدنی پور ، جھاڑگرام ، پرولیا ،بانکوڑہ اور مشرقی مدنی پور شامل ہیں۔کولکاتا میں بھی تیز بارش ہوسکتی ہے۔ توقع ہے کہ جمعرات سے موسم صاف ہوجائے گا۔ دوسری طرف ، شمالی بنگال میں بھی موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ دارجلنگ ، کالمپونگ ، جلپائی گوڑی ، مالدہ ، شمالی اور جنوبی دیناجپورمیں تیز بارش کا امکان ہے۔ کولکاتامیں بدھ کے روز دن بھر سیاہ بادل چھائے رہے۔ کچھ مقامات پر تیز ہواو¿ں کے ساتھ بارش ہوئی۔ سرد ہواو¿ں کے باعث لوگوں کو مرطوب گرمی سے راحت ملی ہے۔ کولکاتا میں بدھ کے روز کم سے کم درجہ حرارت 25.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، جو معمول سے ایک ڈگری کم ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.