Take a fresh look at your lifestyle.

خلیج بنگال میں ایک بار پھر کم دباو کے سبب چار دن تک موسلادھار بارش متوقع

کولکاتا،19،ستمبر: خلیج بنگال میں ایک بار پھر کم دباﺅ پیدا ہونے جارہا ہے ، جس کی وجہ سے ریاست میں اتوار سے چار دن تک موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس بارے میں احتیاط جاری کی ہے۔ علی پور موسمیاتی دفتر کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ’20 ستمبر کو ایک تازہ کم دباو¿ خلیج بنگال کے شمال مشرق میں پائے جانے کا امکان ہے ، جو بتدریج بنگال کے گنگا ساحل کی طرف بڑھے گا۔ اس کے نتیجے میں بنگال کے تمام اضلاع میں 20 سے 23 ستمبر تک موسلا دھار بارش متوقع ہے۔جنوبی بنگال کے متعلق کہا گیا ہے کہ 20 ستمبر کو مشرقی مدنی پور ، شمالی اور جنوبی 24 پرگنہ ، ہوڑہ ، ہگلی اور کولکاتا کے کچھ مقامات پر تیز بارش کا امکان ہے۔ اکیس تاریخ کو بیربھوم ، مشرقی اور مغربی بردوان ،بانکوڑہ ، پرولیا ، مغربی مدنی پور اور جھارگرام کے کچھ مقامات پر تیز بارش ہوسکتی ہے۔ اسی طرح بیربھوم ، پرولیا ، بانکوڑہ اور مغربی بردوان کے 22 مقامات پر تیز سے شدید بارش کی توقع ہے۔شمالی بنگال میں 21 سے 23 ستمبر تک تمام اضلاع میں اچھی بارش کا امکان ہے۔ 21 کو دارجلنگ ، کالمپونگ ، جلپائی گوڑی ، علی پوردوار اور کوچ بہار اضلاع میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ 22 اور 23 کو دارجلنگ اور علی پوردوار میں شدید موسلا دھار بارش کی امید ہے۔ ان دو دنوں میں جلپائی گوڑی ، کوچ بہار اورکالمپونگ میں بہت تیز بارش کے امکانات ہیں۔ اس کے ساتھ ہی مالدہ نارتھ اور جنوبی دیناج پور اضلاع میں بھی موسلا دھار بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے ماہی گیروں کو کم دباو¿ کے پیش نظر سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی ہے۔ جو لوگ سمندر میں مچھلی پکڑنے گئے ہیں انہیں 20ستمبر کی دوپہر تک واپس آنے کو کہا گیا ہے۔ شمالی بنگال میں پہلے ہی بارش کا دورانیہ ہے۔ لہٰذا وہاں کے ندیوں کی سطح میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ بارش کے باعث دارجلنگ اورکالمپونگ میں بھی تودے گرنے کا امکان ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.