Take a fresh look at your lifestyle.

شمالی بنگال میں موسم صاف ہونے سے لوگوں کے مزاج میں طمانیت

0

کولکاتا،13اکتوبر: سوموار اور منگل کو سبھی اضلاع میں زور دار بارش گھن گرج کے ساتھ ہونے کی پیش گوئی دفتر موسمیات نے کی تھی لیکن وہ تو نہیں ہوا۔ شمالی بنگال کے علاقے خشک رہے۔ ابھی بھی شمالی بنگال میں حالات وہی رہیں گے جس کی وجہ سے وہاں کے لوگوں کے اندر کچھ سکون و راحت دیکھی گئی کیونکہ پورے برس اس علاقے میں زور دار بارش کی وجہ سے عام زندگی مفلوج ہو چکی تھی۔ بار بار لوگوں کے اندر زمین دھنسنے اور سیلاب کا خوف طاری تھی۔
منگل کو صرف دارجلنگ میں ہلی پھلکی بارش کا منظر دیکھا گیا جو0.6 ملی میٹر کے اندر تھی جب کہ دیگر علاقہ سوکھا رہا۔ گزشتہ سنیچر سے حالت بدستور ایسی ہی ہے۔ اس بار علی پور دفتر موسمیات نے صاف صاف کہہ دیا ہے کہ اب بارش کا امکان نہیں ہے یہ شمالی علاقے میں بارش نہیں دیکھی گئی۔ پھر بھی آسمان پر کہیں کہیں کالے بادل منڈ لا رہے ہیں مگر بارش کا اندیشہ نہیں ہے۔ شمالی علاقے میں گزشتہ ہفتے کے پہلے دنوں سے ہی بارش میں کمی دیکھی گئی۔ جمعرات کی صبح 4.4 ملی میٹر بارش ہوا تھا۔ کالمپونگ میں5.0 ملی میٹر بارش ہوئی۔ مالدہ میں 44.9 ملی میٹر۔ سلی گوڑی میں26.2 ملی میٹر کے اندر بارش ہوئی۔ دارجلنگ میں بارش کا نام و نشان نہ تھا بدھ کی صبح میں کو چ بہار میں4.1 ملی میٹر بارش سلی گوڑی میں2.5 ملی میٹر بارش ہوئی۔مالدہ میں67.8 ملی میٹر ، چلپائی گوڑی میں2.8 ملی میٹر تک بارش کی پھوار پڑی۔دارجلنگ میں موسم صاف رہا۔ منگل کی صبح تک کوچ بہار میں16.3 ملی میٹر تک بارش ہوئی۔ سلی گوڑی میں13.0 ملی میٹر مالدہ میں2.1 ملی میٹر تک بارش دیگھی گئی جبکہ دارجلنگ و جلپائی گوڑی میں دوسری طرف دکھنی بنگال کے سارے ضلع میں کہیں کہیں بارش گھن گرج کے ساتھ ہو سکتے ہیں دفتر موسمیات نے دکھن بنگال کے آب و ہوا پر یہی تبصرہ کیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.