Take a fresh look at your lifestyle.

بی جے پی کورونا اور امفان کو لیکر گھناﺅنی سیاست میں مصروف :موسم نور

مالدہ،10،جون : راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ اور مالدہ ڈسٹرکٹ ترنمول کانگریس کی صدرموسم بے نظیر نور نے بی جے پی پر کورونا وائرس اورگردابی طوفان امفان پر سیاست کرنے کا الزام عائد کیا۔ بدھ کے روز مالدہ میں نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے موسم نے کہا کہ وزیر اعظم نے مارچ میں پہلی لاک ڈاو¿ن کا اعلان وزیر اعلی ممتا بنرجی سے بغیر کسی گفتگو کے کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مغربی بنگال نے لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے مختلف ریاستوں میں پھنسے مہاجر مزدوروں کو وطن واپس لانے کے اقدامات شروع کردیئے تھے لیکن مرکزی حکومت نے اس میں تعاون نہیں کیا۔جس کے نتیجے میں مہاجر مزدور دیگر ریاستوں میں پھنس گئے جنہیں بھاری پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ موسم نور نے بدھ کی سہ پہر مالدہ شہر کے اسٹیشن روڈ علاقے میں نور مینشن بھون میں واقع ترنمول ضلع دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں بی جے پی کو ہدف تنقید بنایا۔ بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے موسم نور نے کہا کہ کورونا کو لیکرمغربی بنگال سے زیادہ سنگین صور ت حال اترپردیش ، مہاراشٹر ، تلنگانہ سمیت مختلف ریاستوں میں ہے لیکن بی جے پی صرف مغربی بنگال پر ہی گھناو¿نی سیاست کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگال کے عوام مناسب وقت پر مناسب جواب دیں گے۔ حال ہی میں بنگال میں پیش آنے والے طوفان امفان کے بارے میں رکن پارلیمان نے کہا کہ اس طوفان سے ریاست میں بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طوفان سے ہونے والے نقصان کے پیش نظر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو مرکز سے جو مالی گرانٹ مانگی تھی اس کا ایک حصہ بھی نہیں ملا۔ موسم نے مزیدکہا کہ مرکزی حکومت نے امفان سے ریاست میں ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کےلئے ایک وفد بھیجا ، جو یہاں کی صورتحال کا جائزہ لیتے رہے۔ موسم نے بتایا کہ مغربی بنگال میں کورونا اور امفان پر سیاست کررہے ہیں جسے یہاں کے لوگ کبھی قبول نہیں کریں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.