کولکاتا 4مئی:لاک ڈاﺅن کی وجہ سے مختلف ریاستوں میں پھنسے مزدوروں کو گھر واپس لانے کا ریاستی حکومت نے اہم فیصلہ لیا۔ان مزدوروں کو اسپیشل ٹرینوں کے ذریعہ مغربی بنگال لایا جائے گا۔ایک ٹرین راجستھان سے آئے گی۔اجمیر شریف سے اور ایک کیرالہ سے مغربی بنگال ۔اطلاع کے مطابق ان مزدوروں کے استقبال کے لئے گورنر جگدیپ دھنکر اسٹیشن پہنچ کر پھولوں سے اس کا استقبال کریں گے۔خبر یہ ہے کہ گورنر جگدیپ دھنکر نے اس کے بارے میں ریاستی حکومت کو کسی طرح کی جانکاری نہیں دی ہیں ۔واضح ہو کہ کرونا وائرس اور دیگر ایشو کو لیکر گورنر اور ریاستی حکومت کے مابین اختلاف دیکھے جاچکے ہیں۔اس کے علاوہ گورنر کچھ دنوں قبل ہی ریاستی حکومت کو اعتراض بھرے خط لکھا تھا کہ مرکز سے آئی ہوئی ٹیم کو آزادنہ طریقہ سے کام کرنے نہیں دیا جا رہا ہے۔اس کے جواب میں ریاستی حکومت نے لکھا کہ حکومت کے ہر کام میں گورنر مداخلت نہ کریں تو ہی بہتر ہوگا۔حکومت اچھے ڈھنگ سے اپنی ذمہ داریہ نبھانا جانتی ہیں۔اب دیکھنا یہ ہے کہ گورنر کے اس فیصلہ سے کونسی نئی جنگ شروع ہونے والی ہے۔
Comments are closed.