کولکاتا،14دسمبر: پارٹی میں شامل نوجوان کو رنگین خواب دکھا کر ان کی زندگی کو کام میں لگانے کی تشہیر سوشل میڈیا کے ذریعہ پارٹی کر رہی ہے۔ سی پی ایم کے رہنما محمد سلیم کا یہی کہنا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دیگر سیاسی پارٹیوں کرائے پر لوگوں کے ذریعہ سوشل میڈیا میں افواہیں پھیلانے میں لگی ہیں۔ ایسی ایسی اوچھی حرکت ہماری پارٹی کے شایان شان ہے۔ اور نہ ہی ہم لوگ اس روش کو اپنا سکتے ہیں۔ بایاں محاذ صرف الیکشن سے متعلق کچھ نئی بات آرہی ہے۔ اسی کو اپنانے پر آمادہ رہتا ہے۔ پہلے انفارمیشن ٹکنالوجی کافی مہنگے ہوا کرتے تھے مگر اب ڈیٹا سستا ہو گیا ہے اور عوام الناس تک سوشل میڈیا کے ذریعہ یہ آسانی سے پہنچ رہاس ہے اور زیادہ تر نظریں اسپر ٹکی ہوئی ہیں اسکی کے ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کرونا کی وجہ سے لاک ڈاو¿ن میں اس طرف درمیان میں زیادہ دلوایا گیا ہے وجہ تھی سوشل دوریاں کے بدلے فزیکل دوری پر زور دیا جائے۔ در اصل سماجی زاویہ نظر سے لوگوں کو منحرف کیا جائے۔ پارٹی سوشل میڈیا سے جو اپنی تعریف و توصیف کو دیگر پارٹیوں کے مقابلے بہتر دکھایا ہے یہی زیادہ زور پکڑا۔
سلیم نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ مرکزی حکومت کسانوں کی فصل کو کارپوریٹ کے ہاتھوں میں سونپنے کی جو گندی سیاست کی ہے وہ قابل قبول نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کسانوں کی تحریک عروج پر ہے مگر بنگال کے کسانوں نے اس سے دوریاں نہیں برتی جو قابل ستائش ہے۔ اب کسان ایک بڑی تحریک چلانے کا وعدہ کیا ہے اسی میں پنجاب ، ہریانہ، مدھیہ پر دیش، اتر پر دیش، راجستھان کے کسان جوق در جوق شامل ہوں گے ۔ لاک ڈاو¿ن میں بھی کسانوں نے اپنا عزم دکھایا اور بنگال کے کسانوں نے بھی اس کی تقلید کی بایاں محاذ کے بڑے بڑے لیڈران مرکزی حکومت کے کسان بل کے خلاف شروع سے ہی آواز لگا رہے ہےں۔ گرچہ تحریک میں جوش وہی ہے لیکن کسانوں کے اندر طاقت میں کمی او رکارپوریٹ میں جوش زیادہ دیکھا جا رہا ہے۔ ایسے میں کسانوں کے منافع پر گہن بھی لگ سکتا ہے سلیم صاحب کے مطابق اس وقت زراعت کے مقابلے ٹیکسٹائل کا روبار زیادہ بہتر ہے اور یہاں جوٹ کے کسانوں کی حالت ابتر ہے مگر جوٹ مل کے مالکان کے چہرے پر لالی چھائی ہے اب جوٹ کے مالکان اپنے سرمائے کو دوسرے کاروبار میں لگا رہے ہیں مل کو جدید ٹکنالوجی سے لیس بنانے کے حق میں نہیں ہیں۔ پورے ملک میں اڈانی و امبانی کی بالا دستی قائم ہے ایسے میں غریب کسانوں کا کوئی بھی پرسان حال نہیں ہے گرچہ بی جے پی نے عام لوگوں کو دوبار دھوکہ دے دیا ہے اب شاید بی جے پی کو مہنگا پڑے گا کیونکہ شیو سینا ، اکالی دل بی جے پی سے دور ہو چکے ہیں۔
Get real time updates directly on you device, subscribe now.
Comments are closed.