کولکاتا،29جولائی:آج پھر ہفتہ وار لاک ڈاو¿ن کے دوران ریاستی پولس نے بہت سختی برتی۔ ہر جگہ ، ہر چوراہے اور ہر کراسنگ پرپولس نے ہر گاڑی کی تلاشی لی۔بڑابازار علاقے میں ایک میڈیا کی کار ملی۔ لہٰذا پولس نے اس کار کی بھی تلاشی لی۔ اس بارے میں کلکتہ پولس کے ایک آفیسر کا یہ کہنا ہے کہ لاک ڈاو¿ن کے دوران پریس لکھی ہوئی گاڑیوں کی بھرمار ہوگئی ہے۔ چاہے کار ہو یا موٹر بائک۔ ہر جگہ پریس کا نام نصب کی ہوئی گاڑیاں کثرت سے نظر آرہی ہیں۔ لہذا ہمیں مجبوراً گاڑیوں کی تلاشی لینی پڑی۔ ہم نے گاڑی میں کیمرہ کی تلاشی لی اگر واقعی میں پریس یا میڈیا کی گاڑی ہوگی تا اس کے پاس کیمرہ ضرور ہوگا۔ اگر جعلی نکلا تو پھر اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
Comments are closed.