Take a fresh look at your lifestyle.

میڈیکل اسپتال میں ڈیوٹی پر تعینات پولس کورونا سے متاثر اسپتال پر لاپروائی کا الزام ،پولس اہلکاروں کا احتجاج

کولکاتا،4،ستمبر: کلکتہ میڈیکل میں ڈیوٹی پر تعینات پولس اہلکار بھی کورونا مثبت پائے گئے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق کلکتہ میڈیکل کالج اسپتال میں سیکوریٹی کی ڈیوٹی کر کررہے 6 پولس اہلکار کی کورونا ٹیسٹ کی گئی۔ جن میں سے ایک کی رپورٹ کورونا پوزیٹیو پائی گئی۔ لہٰذا اسے کلکتہ میڈیکل اسپتال میں ہی داخل کرنے کےلئے 2گھنٹہ انتظار کرنا پڑا۔ اس بات سے ڈیوٹی پر تعینات دیگر پولس اہلکاروں کو شدید غصہ آگیا۔ اس کے بعد اسپتال کے اسٹاف کے ساتھ پولس اہلکاروں کی بحث شروع ہوگئی اور پھر اسپتال کے خلاف پولس اہلکاروں نے احتجاج شروع کر دیا۔اس واقعہ کے بعد اسپتال کا سروس تھوڑی دیر تک مفلوج ہوگیا۔ پھر بات چیت کے بعد معاملہ سلجھایا گیا۔اس بارے میں پولس اہلکاروں کا یہ کہنا ہے کہ عام آدمی کی طرح ہمیں بھی گھنٹوں اسپتال میں کھڑا رہنا پڑا۔ پھر عام آدمی اور ہمارے درمیان فرق کیا ہوا۔ جبکہ اسپتال انتظامیہ کا یہ کہنا ہے کہ کوویڈ کے مریضوں کو اسپتال میں داخل کر نے کے لئے کچھ کاغذی طریقہ کی خانہ پری بھی ضروری ہوتی ہے پھر سیٹوں کا پتہ لگانے میں بھی وقت لگتا ہے۔ اس لئے ہماری بھی مجبوری سمجھنے کی انہیں کوشش کرنی چاہیے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.