کولکاتا9 اکتوبر۔ بی جے پی کے جنرل سکریٹری اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر کیلاش وجے ورگیہ نے مغربی بنگال حکومت پر شبہات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں قتل کیا جاسکتا ہے۔بی جے پی رہنما وجئے ورگیہ نے کہا کہ بنگال میں کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ مالا میری تصویر پر کسی بھی وقت لگائی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگال میں صورتحال بہت خراب ہے۔ ہندوستان کے آئین کو بھی یہاں نظرانداز کیا جارہا ہے۔وجئے ورگیہ نے ممتا کو ایک وبا کے طور پر پیش کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ یہ ریلی ’ممتا مہاماری’‘کے خلاف تھی۔ایک اور ٹویٹ میں وجئے ورگیہ نے کہا کہ سیکیورٹی گارڈ بلوندر سنگھ کو مغربی بنگال پولیس نے سڑک پر پیٹا اور اس کی پگڑی کو رسوا کیا ، وہ ایک قابل سپاہی ہے۔ انہوں نے متعدد فوجی کورس بھی کیے ہیں۔ ممتا راج میں ایسے بہادر لوگوں کی رسوائی افسوسناک ہے۔ ایسے پولیس اہلکاروں کو سزا ملنی چاہئے۔
Comments are closed.