کولکاتا’23جون(عوامی نیوز):کورونا وائرس کے پھیلتے اثرات کو روکنے کیلئے کئے گئے طویل لاک ڈاﺅن کے دوران کل کارخانے ‘اسکول کالج اوردفاتر کے بند ہونے کے ساتھ ساتھ سرکاری اور غیرسرکاری سواریاں بھی مکمل طور پر بند رہیں۔ان میں مٹیابرج سے دھرمتلہ ‘سیالدہ اور ہوڑہ تک دوڑنے والی تقریباً97بسیں بھی بری طرح متاثر رہیں۔ان بسوں کے مالکان نے برجونالہ بس اسٹینڈ اور قریب ہی میں موجود بنگال بونڈ نامی میدان میں اپنی گاڑیاں کھڑی کروادیاتھا۔مہینوں سے میدان میں کھڑی ان گاڑیوں کے ٹائر’بیٹری ‘جگ’رڈ اور چکّہ چابی چوری ہوگئیں۔جس کی اطلاع مالکان نے مقامی ندیال پولس اسٹیشن میں کی۔خبر پاتے ہی مقامی پولس حرکت میں آگئی اور گزشتہ روز پولس نے مذکورہ پرائیویٹ بسوں کامسروقہ سامان برآمد کرنے میں کامیاب ہوئی۔تاہم ابھی بھی چوری ہونے والے کچھ سامان پولس کے ہاتھ نہیں آئے ہیں۔
اس تعلق سے ندیال پولس اسٹیشن کے افسر انچارج سے رابطہ نہ ہونے پر کیس کو دیکھ رہے ندیال تھانہ کے آفیسرشیلندرسنگھ نے عوامی نیو کو بتایا کہ بنگال بونڈ میں لاک ڈاﺅن کے سبب کھڑی بسوں سے 6 اسٹیپنی ٹائر’3بیٹریاں’ٹائر کھولنے والا جگ اور رڈ وغیرہ کی چوری ہونے کی خبر موصول ہوتے ہی پولس نے کاروائی شروع کی۔جس سے اب تک پولس نے 4 ٹائر اور1بیٹری حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔آفیسر نے بتایا کہ چوری کیا ہوا مال دریا پار ہوڑہ ضلع سے برآمد کیاگیا ہے۔جس سے اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ چور نے لاک ڈاﺅن رہتے ہوئے کس چالاکی سے مسروقہ چیزوں کو اس پار سے دریا اس پار پہنچایا۔تاہم ابھی بھی 2ٹائر اور 2بیٹری کی تلاش جاری ہے۔اس چوری معاملے میں شامل ایک شخص پر پولس کو شک ہے۔لیکن فی الحال وہ شخص علاقے سے غائب ہے۔تاہم پولس کی ٹیم مستعد ہے۔موقع ملتے ہی چور ہماری گرفت میں ہوگا۔
واضح رہے کہ طویل لاک ڈاﺅن کے کم وبیش 75دنوں بعد 8جون سے ملنے والی لاک ڈاﺅن میں راحت سے بس مالکان اپنے اپنے بسوں کی آئیلنگ اور گریسنگ کیلئے بنگال بونڈ پہنچے تو میدان میں موجود 6 بسوں سے ٹائر اور بیٹری اور دیگر سامانوں کو غائب دیکھ کر سکتے میں آگئے۔جس کی جانکاری بس مالکان کے ذریعہ 6جون کو بس سنڈیکیٹ اور مقامی پولس کو دی گئی تھی۔
Get real time updates directly on you device, subscribe now.
Prev Post
Comments are closed.