Take a fresh look at your lifestyle.

مٹیابرج کا اکبر فٹ پاتھ پر پراسرار حالت میں مردہ ملا

کولکاتا،3،ستمبر: مٹیابرج میٹھا تالاب کارہائشی محمد اکبر چائے پینے کےلئے گھر سے نکلا تھا مگر رات گئے مردہ حالت میں دستیاب ہوا۔ ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق مٹیابرج میٹھا تالاب علاقے میں واقع ڈکیتی بستی ( نوری بستی ) کا رہنے والا 35 سالہ محمد اکبر جوکہ پیشے کے اعتبار سے ریڈی میڈ کپڑوں کو سلائی کا کام کیا کرتا تھا وہ روزانہ کی معمول کی طرح گھر پر کام کرنے کے دوران شام کے اوقات کسی دیگر کام کیلئے کام چھوڑ کر نکلا تھا لیکن کافی دیر تک اس کی واپسی نہیں ہوپائی مگر اسی دوران کسی شخص نے چوالیس نمبر اسٹیٹ بینک کے پاس کسی کو سڑک کے کنارے پڑا دیکھا اور قریب جاکر دیکھنے پر اس میں زندگی کی کوئی رمق نہیں دیکھکر اس بابت علاقائی لوگوں کو باخبر کیا اور اسی دوران کسی نے اس کو بحیثیت محمد اکبر کی حیثیت سے شناخت کرلیا جس کے بعد اس واقعہ کی اطلاع معروف سماجی کارکن محمد امین انصاری کو ملتے ہی انہوں نے فوراً لوکل تھانہ سے رجوع کیا اور واقعہ کی جانکاری فراہم کی۔تاہم پولس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لیتے ہوئے اسے پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کردیا ہے جبکہ اس تعلق سے سماجی کارکن محمد امین انصاری نے انتظامیہ سے محمد اکبر کی موت کا معمہ حل کرنے اور خاطی لوگوں کو جلد از جلد پکڑنے کی مانگ کی ہے۔ محمد امین انصاری نے نامہ نگار کو بتایا کہ مہلوک محمد اکبر ایک سیدھا سادا انسان تھا اور اپنے کام سے کام رکھنے کے اصول پر زندگی گزارتا تھا اور اس جیسے معمولی شخص کو کس نے مارا کیوں مارا اس بات کا خلاصہ ہونا ضروری ہے۔انہوں نے اس موقع پر ریاستی حکومت سے اپیل کی کہ کیس کی تفتیش سی آئی ڈی سے کرائی جائے تاکہ اس معاملے کے مجرم کو جرم کرنے کی سزا جلد ملے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.