Take a fresh look at your lifestyle.

میٹرو ریل چلانے کیلئے وزیر اعلیٰ کی درخواست قبول

کولکاتا۔ 30جون:کرونا کا عتاب پھیل جانے کی وجہ سے ریاست میں وسائل نقل و حمل پر پابندی عائد کردی گئی تھی ۔ پھر دشواری کے مد نظر جون کے مہینے میں راستے پر بس دوڑائی گئی۔ اب توغیر سرکاری بسیں بھی تواتر سے چل رہی ہیں تاکہ مسافروں کی پریشانیوں کا ازالہ ہوسکے۔ اب وزیر اعلیٰ نے میٹرو ریلوے حکام سے یہ درخواست کی ہے کہ وہ سماجی دوری و حفاظتی تدابیر کو یقینی بناکر میٹرو ریل کو چالو کردیں تاکہ مسافروں کو پریشانیاں دور ہوسکے۔ وزیر اعلیٰ کی اس درخواست پر میٹرو ریلوے نے جولائی میں یہ فیصلہ لیا ہے کہ وہ میٹرو ریلوے کو چلائے گی ۔ اس مسئلے کو لے کر میٹرو ریلوے کے تین نمائندوں نے ریاستی چیف سکریٹری داخلہ سے ملاقات کی۔ اسی ملاقات کے بعد میٹرو ریلوے کے نمائندوں نے یقین دہانی کرائی کہ سماجی دوری کا اہتمام کرتے ہوئے اب میٹرو ریلوے کو چالو کیا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.