Take a fresh look at your lifestyle.

میٹرو کاریڈور کے خلاف سینٹ تھامس اسکول کااعتراض

کولکاتا18 دسمبر:جوکا-ایسپلینڈ میٹرو کو ایک بار پھر رکاوٹ و پریشانی کاسامناہوا۔ جب سینٹ تھامس اسکول نے 163 اسکوائر میٹر پروجیکٹ کی حصولیابی کے لئے احتجاج کیا۔ ریل وکاس نگم لمیٹید 16.5 کیلومیٹر میٹروکاریڈور کے لئے اسکول اتھاریٹی سے معاہدہ کرناچاہا ، یکم نومبر کو میٹروریلوے نے 5.6 میٹرانڈر گراﺅنڈ مومن پور-اسپلینڈ سیکشن کوبڑھانے کے لئے حصولیابی نوٹس جاری کیاتھا۔پھیلاﺅ جوکا سے مومن پور تک کافروغ ہوگا۔ اسی کولے کرسینٹ ٹریسا اسکول نے بھی اعتراض کیا ہے وہیں ترقیاتی کام سے ڈیزائن میں تبدیلی ،زمین چھوٹا ہوگا جو سینٹ ٹریسا کے کھیل میدان کومتاثر کرے گا ۔یہ پروگرام خضرپور میٹرواسٹیشن کے لئے تجویز شدہ ہے ۔ باڈی گارڈ لائنز کے قریب ہی چار داخلے اسٹیشن کی تجویز مقرر ہے۔ اوراس میں سے ایک داخلہ 163 اسکوائر میٹر ہے سینٹ تھامس کی تجویز مقرر ہے ۔ اسکول کی جانب سے اعتراض نامہ ملنے پرریلوے حکام نے اسکول انتظامیہ سے رابطہ کیا اورپوچھا کہ وہ اسکول کیمپس کے کون سے حصے کے لئے اعتراض کررہے ہیںجوکہ مجوزہ ہے۔ اسکول نے بتایا کہ وہ جس جگہ کی باتیں کررہے ہیں اسکول اس جگہ پرمعمر پادری کے مکان بنانے کافیصلہ لے چکے ہیں۔ گرچہ جان گھوش سکریٹری سینٹ تھامس اسکول نے کہاکہ وہ میٹروپروجیکٹ کے لئے ہرطرح سے تیارہیں مگراس وقت وہ طلبا و طالبات کے حق میں ہی سوچ سکتے ہیں۔ اسکول کی ملکیت تعلیم کامتقاضی ہے ورجوزمینیں لے جانے والی ہیں ان پر کلاس روم قائم ہیں۔ اگرچہ باتیں تو ہوئیںم اس پرریلوے حکام نے نے بتایاکہ اس پرغورکرنا باقی ہے۔ ریلوے وکاس نگم لمیٹیڈ کو کولکاتا میڈیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ سے بھی 800 اسکوائر میٹر جگہ کی ضرورت ہے ۔ اب مالکان زمین کویہ کہاگیا ہے کہ وہ اپنی شکایت 21 دنوں کے اندر جمع کرسکتے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.