کولکاتا،20اکتوبر: امسال درگا پوجا کی حالت سرد ترین رہے گی۔ لوگوں کے اندر پوجا کا جو جوش باقی تھا وہ اب کافور ہو گیا ہے ہائی کورٹ نے تمام پوجا کمیٹیوں کو ہدایت دیدی ہے کہ اس بار پوجا پنڈال کو خالی رکھا جائے اور اسی کے ساتھ میٹرو سر وس میں اضافے کی بھی گنجائش نہیں کی جائے گی۔ جس کے بعد میٹرو میں بھیڑ کا اب کوئی سوال نہیں اٹھے گا۔ سوموار کو ہائی کورٹ نے واضح کر دیا ہے کہ اس بار ساری رات میٹرو کی سر وس بند رہے گی۔ میٹرو ریلو نے بتایا کہ روزانہ صبح8سے9بجے رات تک میٹرو چلتی رہے گی اور ساتویں سے دسویں تک میٹرو ریل 10بجے دن سے رات 9بجے تک چلے گی 20منٹ کے وقفے سے۔ ریلوے کے ایک بڑے افسر نے کہا کہ میٹرو ریل صرف ضرورت کے تحت ہی چلے گی۔ یہ بھیڑ کو ہر لحاظ سے دور رکھے گی ۔ ایک میٹنگ کے بعد یہ طے ہوا کہ کوی سبھاش و دمدم سے رات 9.45 و9.55 منٹ کے اندر میٹرو چھوٹے گی ۔ یاد رہے کہ پوجا میں میٹرو ریل کے اوقات میں کوئی تبدیلی نہ ہوگی۔ ہائی کورٹ کے بعد ریلوے نے اس کا اعادہ کیا ہے۔
Comments are closed.