Take a fresh look at your lifestyle.

مرکز اور ریاستی حکومت کی جانب سے سگنل ملنے کے بعد 8 ستمبر سے میٹرو سروس ممکن

کولکاتا،2،ستمبر: کورونا بحران کے درمیان مرکزی اور بنگال حکومت کی میٹرو سروس دوبارہ شروع کرنے کی تیاریاں شروع ہوگئیں۔کولکاتا میٹرو مینجمنٹ نے میٹرو ریکوں اور اسٹیشنوں کی صاف صفائی کا کام بھرپور طریقے سے شروع کیا ہے۔اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو ، آٹھ ستمبر سے تقریبا ساڑھے پانچ ماہ بعد میٹرو ایک بار پھر کولکاتا میں چلنا شروع ہو جائے گی۔ در حقیقت مرکزی حکومت نے 7 ستمبر سے انلاک 4.0 میں میٹرو سروس شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔اسی کے ساتھ ہی بنگال حکومت نے بھی 8 ستمبر سے مرحلہ وار طریقے سے کولکاتا میں میٹرو سروس شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ریاست کے سکریٹری داخلہ الپن بندھوپادھیائے نے حال ہی میں ریلوے بورڈ کے چیئرمین ونود کمار یادو کو ایک خط لکھ کر میٹرو اور لوکل ٹرین سروس دوبارہ شروع کرنے کی درخواست کی ہے۔تاہم آج تک انتظامیہ کو میٹرو اور لوکل ٹرینیں چلانے کےلئے وزارت ریلوے کی طرف سے کوئی باضابطہ آرڈر نہیں ملا ہے۔ لیکن امید ہے کہ جلد ہی ریلوے بورڈ اس سلسلے میں کوئی فیصلہ لے گا۔ تاہم ذرائع کے مطابق فیصلہ آنے سے قبل کولکاتا میٹرو انتظامیہ نے میٹرو ریک کی مرمت اور صفائی شروع کردی ہے۔ہر کوچ کی صفائی کی جارہی ہے۔ میٹروپولیٹن کے تمام میٹرو اسٹیشنوں پر بھی صفائی ستھرائی کی جارہی ہے جو پچھلے کئی مہینوں سے بند ہے۔حال ہی میں میٹرو کے جی ایم نے بھی عہدیداروں سے ایک میٹنگ کی جس میں انہوں نے تیاری مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ ذہن نشیں ر ہے کہ ریاستی حکومت نے جسمانی فاصلے اور کرونا پروٹوکول کی پیروی کرتے ہوئے میٹرو چلانے کی اجازت دے دی ہے۔ تاہم میٹرو سروس شروع ہونے کے بعد بھیڑ کو کنٹرول کرنا ایک بہت بڑا چیلنج ہوگا۔میٹرو مینجمنٹ اس بارے میں ریاستی حکومت اور کولکاتا پولس سے بھی رابطے میں ہے۔ قابل غور بات یہ ہے کہ کرونا کے پھیلاو¿ کو روکنے کےلئے میٹرو سمیت باقاعدہ مسافر میل اور ایکسپریس اور لوکل ٹرینیں 22 مارچ سے بند ہیں۔یہ پہلا موقع ہے جب اتنے دنوں سے ٹرین خدمات بند ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.