Take a fresh look at your lifestyle.

میٹرو ای پاس کا ہر گھنٹے رنگ بدلنے کے علاوہ مزید نئے حفاظتی اقدام

کولکاتا،9،ستمبر: اس ماہ کے وسط میں کولکاتا میٹرو سروس شروع ہونے سے قبل کرونا کی وبا کے بعد بھیڑ کو قابو کرنے اور سیکورٹی پروٹوکول پر عمل کرنے کے لئے کولکاتا میٹرو میں متعدد نئے ضوابط جاری کردیئے گئے ہیں۔اب سفر کے لئے ایک ای پاس جاری کیا جائے گا۔اسٹیشن میں داخل ہونے کے لئے پہلے ای پاس کو ظاہر کرنا ہوگا۔ صبح 8 بجے سے شام 8 بجے تک ای پاس کا رنگ مختلف ہوگا جو سفر کے لئے جاری کیا جائے گا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ کولکاتا میں مقیم ایک ٹکنالوجی کمپنی نے مختلف رنگوں کے کوڈوں کے ساتھ ایک ای پاس سسٹم تیار کیا ہے جس میں میٹرو سروس کی بحالی کے وقت حفاظتی پروٹوکول کے بعد صرف 400 مسافر ٹرین میں سفر کرسکیں گے۔ دراصل ریاستی حکومت نے میٹرو مینجمنٹ کو ای پاس سسٹم متعارف کروانے کی تجویز دی تھی۔ اس کے بعد کولکاتا میٹرو نے ایک ٹیکنالوجی کمپنی سے کہا تھا کہ وہ آئیڈیشن ٹیکنالوجی سے ایسا نظام بنائے۔کمپنی کے نیٹ ورک اور سیکورٹی سلوشنز کے سربراہ سنجے چٹرجی نے کہا کہ رنگین کوڈ والے ای پاسز بنانے کے لئے (ویب روبوٹ) ٹکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا تاکہ ایک وقت میں صرف مجاز مسافر سفر کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی چیلنج یہ تھا کہ کوئی ایسا حل تلاش کریں جسے لوگ آسانی سے استعمال کرسکیں۔وہ لوگ جو سمارٹ فون کے ساتھ ساتھ نارمل فون سے بھی استعمال کرسکتے ہیں اور کسی بھی ایپ کو انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔اسی لئے ہم نے آسان تکنیک وضع کی۔ اسٹیشن میں داخل ہونے کے لئے پہلے ای پاس کو ظاہر کرنا ہوگا۔صبح 8 بجے سے شام 8 بجے تک ای پاس کا رنگ مختلف ہوگا جو سفر کے لئے جاری کیا جائے گا۔ دوسری طرف آپ کو میٹرو اسٹیشنوں کے احاطے میں گٹکا کھانے یا تھوکنے کے لئے 500 کا جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔ مسافروں کو اس سے آگاہ کرنے کے لئے میٹرو اسٹیشنوں کی دیواروں پر پوسٹر لگائے گئے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.