کولکاتا19 اکتوبر:کافی لمبے عرسے تک بند رہنے کے بعد کولکاتا میٹرو اب کھل چکا ہے اورسامنے پوجا بھی ہے۔ اس پرنگاہ رکھنے کے بعد میٹرو کی تعداد بڑھائی گئی ہے اس کے ساتھ ہی میٹرو چلنے کے اوقات میں بھی خاطر خواہ تبدیلی شروع کردی گئی ہے۔ کولکاتا میٹرو نے درگاپوجا میں بڑھتی بھیڑ پربھی نظر رکھے ہوئے ہے۔ اب سوموار سے زیادہ میٹرو چلنے لگی ہے۔ انتظامیہ نے یہ بھی کہاکہ جہاں14 عدد میٹرو چل رہی تھی اب بڑھاکر152 کردیاگیا ہے ۔ ہرمیٹرو کے لئے وقفہ 8 منٹ کا رہے گا مگراتوار کو اوقات میںایک بار پھرسے نظرثانی ہوگی۔ جس میں میٹرو کی تعداد اور وقت کی تبدیلی پربھی غوروخوض کیاجائے گا۔ دمدم و کوی سبھاش میٹرو اسٹیشن سے آخری میٹرو رات 8 بجے کے بجائے 9 کردیاگیا ہے۔ اب اتوار کو اس محدود اوقات میں بھی بڑھنے کاامکان رہے گا۔ تاکہ میٹروسروس میں پابندی کے مطابق ہی یہ تبدیلی ہوگی۔ اس تبدیلی اوقات و تعداد سے عام لوگوں کو کافی آسانیاں وراحت ملے گی ۔ اسی کے ساتھ پوجا میںبھیڑ کو بھی قابو میں رکھنے کی تدابیر ہوں گی۔ اکتوبر کے مہینے میں پھول بگان اسٹیشن کاافتتاح کیاگیاتھا۔ 8 اکتوبر کو اس اسٹیشن کاافتتاح مرکزی ریل منتری پیوش گوئل نے کیاتھا۔
Comments are closed.