Take a fresh look at your lifestyle.

ایم پی میمی چکرورتی کو متنازعہ فقرہ کسنے پر ٹیکسی ڈرائیور گرفتار

کولکاتا،15،ستمبر: کولکاتا پولس نے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور اداکارہ میمی چکرورتی کے خلاف فحش اور قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے الزام میں ایک ٹیکسی ڈرائیور کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم کا نام دیوا یادو ہے۔ واضح ہو کہ جادب پور کے رکن پارلیمنٹ میمی چکرورتی نے مقامی پولس اسٹیشن میں شکایت درج کروانے کے بعد پولس نے سوموار کےروز اکولکاتا کے مکندو پور علاقے سے ٹیکسی ڈرائیور کو گرفتار کیا۔ پولس ذرائع کے مطابق ان کا الزام ہے کہ جب سوموار کی رات رکن پارلیمنٹ میمی چکرورتی اپنی گاڑی سے بالی گنج پھانڑی علاقے سے گزر رہی تھی تبھی ٹیکسی لیکر جارہے دیب یادو نے مبینہ طور پر میمی کی طرف اشارہ کیا اور قابل اعتراض تبصرہ کیا۔ اس کے بعد وہ فوراً ٹیکسی لے کر فرار ہو گیا۔ ایک سینئر پولس افسر نے بتایا کہ اس دوران میمی نے اس پیلے رنگ کی ٹیکسی کا نمبر نوٹ کرلیا تھا اور شکایت کے بعد پولس نے رات گئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ افسر نے بتایا کہ ملزم ٹیکسی ڈرائیور کے خلاف آئی پی سی کی مختلف شقوں کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.