Take a fresh look at your lifestyle.

لاک ڈاﺅن سے مٹھائی دکانیں بند بھومی پوجن نے مٹھائی کے کاروبار کو الٹ دیا

”“
کولکاتا۔ 5اگست : عجیب اتفاق ہوا کہ بنگال میں کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے لاک ڈاﺅن نافذ کیا گیا اور اسی دن اجودھیا میں بھومی پوجن ، رام مندر کو تعمیر کیلئے منعقد ہوا۔ یہ ایسا سنہرا موقعہ تھا کہ بنگال میں مٹھائیوں کی بارش ہوجاتی مگر حکومت نے تمام مٹھائی دکانوں کو بند رکھنے کی ہدایت جاری کردی تھی جس کی وجہ سے ہندو عقیدت مندوں کا مٹھائی خریداری کا جوش ٹھنڈا پڑ گیا ۔ کئی دکانوں میں اس دن کیلئے انواع و اقسام کی مٹھائیوں کا آرڈر بک کیا جاچکا تھا ۔ مگر لاک ڈاﺅن میں سبھی مٹھائی دکانوں کو یہ آرڈر کینسل کرنا پڑا۔ 5اگست کو لاک ڈاﺅن ہونے سے مٹھائی دکانداروں کا جو خسارہ ہوا وہ ناقابل برداشت تھا۔ رشٹرا کے فیلو مودک مٹھائی دکاندار نے تاسف سے کہا ایک اور مٹھائی دکاندار نے یہ بتایا کہ رام مندر کیلئے اجودھیا میں جو بھومی پوجن تھا اس دن کیلئے کئی قسموں کی مٹھائیوں کا بڑا آرڈر ملا تھا۔ مگر حکومت کی جانب سے 5اگست کا لاک ڈاﺅن جاری ہونے سے سارے آرڈر کو ہمیں کینسل کرنا پڑا ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ شہر میں جتنے بھی مٹھائی دکان تھے سبھوں کو بڑا بڑا آرڈر ملا تھا ۔ 5اگست کے دن ایودھیا میں بھومی پوجن کیلئے مگر لاک ڈاﺅن نے سارے آمدنی پر اوس ڈال ڈی ا۔ اس خسارے میں شہر کولکاتا کے بھیکا رام چاند مل کی مٹھائیوں کی بکری زبردست متاثر ہوا ۔ لاک ڈاﺅن کی وجہ سے جو نقصان ہوا۔ وہ اپنی نوعیت کا بڑا خسار ہ تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.