Take a fresh look at your lifestyle.

چوری کے101اینڈرائیڈ موبائل کیساتھ ایک گرفتار

0

مالدہ،27جولائی:مالدہ ضلع کے گوپال گنج چوکی کی پولس نے ایک نوجوان کوچوری کی بڑی تعداد میں معروف کمپنیوں کے اینڈروئیڈ موبائل کے ساتھ گرفتار کیا ۔ پولس ذرائع کے مطابق نوجوان کو اتوار کی رات دیر گئے پولس نے تھانہ کالیاچک کے ملک سلطان پور گرام پنچایت کے علاقے اکنڈبیا میں چھاپہ ماری مہم چلاتے ہوئے گرفتار کیا ۔ اس کے پاس سے مشہور کمپنیوں کے 101 اینڈرائڈ موبائل برآمد ہوئے ہیں جن کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جارہی ہے۔ پولس نے بتایا کہ ملزم نوجوان کا نام مومن شیخ (20) ہے۔ اس کا تعلق گوپال گنج علاقے سے ہے۔ وہ پیشے سے ٹوٹو ڈرائیور ہے۔ گذشتہ رات وہ چوری شدہ موبائل ٹوٹو میں رکھ کر اسمگلنگ کےلئے جارہا تھا۔ انٹیلی جنس کی بنیاد پر پولس نے اس کے ٹوٹو میں موجود 101 اینڈرائڈ موبائل کو ضبط کر لیا۔ پولس تفتیش شروع کردی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.