Take a fresh look at your lifestyle.

موبائل اور رقم لے کر بھاگ رہے نابالغ کی پٹائی

مالدہ 13 اگست: جمعرات کی صبح انگلش بازار تھانہ کے کوتوالی بازار علاقے میں موبائل اور رقم لے کربھاگ رہے 2لڑکوں میں سے اےک کی لوگوں نے پکڑ کر پٹائی کر دی۔ معلومات کے مطابق جمعرات کی صبح یوسف علی نامی شخص خریداری کے لئے کوتوالی بازار آےا تھا۔ اس کی اگلی جیب میں ایک موبائل اور کچھ رقم تھے۔ کہا جاتا ہے کہ بازار میںبھیڑ کا فائدہ اٹھا کر2 نوعمر نوجوان ان کے جےب سے موبائل اور 3 ہزار روپے لے کر بھاگنے لگے۔ےوسف علی نے چیخ کر آس پاس کے لوگوں کو اس کی اطلاع دی جس کے بعد بھاگ رہے 2 لڑکوں میں سے اےک کو لوگوں نے پکڑ لےا اور اس کی پٹائی کر دی ۔ اطلاع پاکر انگلش بازار تھانے کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نابالغ بچے کو تھانے لے آئی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.