Take a fresh look at your lifestyle.

مودی حکومت خود انحصاری کے نام پر ‘خود سپردگی ہندستان’مسلط کرنے میں کوشاں: یچوری

کولکاتا،5،ستمبر: سی پی آئی (ایم) کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے مرکز میں بی جے پی کی زیرقیادت حکومت پرتنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تمام سرکاری اداروں اور سرکاری شعبے کے اقدامات کو نجکاری کے ذریعہ ‘خود انحصار ہندستان’ کے نام پر ‘ہتھیار ڈالنے’ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ یچوری نے مرکزی حکومت پر سخت قوانین کا استعمال کے ذریعہ غداری کا الزام لگا کر حزب اختلاف کی آواز دبانے کی کوشش کرنے کا الزام لگایا۔گزشتہ جمعہ کو سی پی آئی (ایم) کی ریاستی کمیٹی کے ڈیجیٹل طور پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ، سی پی آئی (ایم) کے رہنما نے کہا کہ آئندہ پارلیمنٹ اجلاس میں کچھ ایسے آرڈیننس پاس کرنے کے لئے کہا گیا ہے جو لوگوں کے جمہوری حقوق کو دبانے والے ہیں۔ خارجہ پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے یچوری نے چین کے ساتھ جاری سرحدی بحران کے حل کےلئے پرامن بات چیت کی اہمیت پر زور دیا۔ یچوری نے کہا کہ ہر آئینی اختیار پر حملہ کیا جا رہا ہے ۔ ان کی آزادی کو نظرانداز کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جمہوری حقوق اور شہری آزادیوں پر حملے ہو رہے ہیں اور حکومت کے خلاف کسی بھی طرح کے اختلاف یا آواز کی مخالفت کو "ملک دشمن” کہا جاتا ہے اور یو اے پی اے کی طرح قوانین کے تحت مقدمات درج کیے جارہے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.