کولکاتا،14دسمبر: اتوار کو کولکاتا میں آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت سے ریاستی پولس کے سابق ڈی جی پنا ر جیت مکھو پادھیائے نے ملاقات کی جس کے بعد سے ہر طرف سر گوشیاں شروع ہو گئیں۔ آر ایس ایس کے منہ جوڑ سربراہ موہن بھاگوت دودنوں کے سفر میں کولکاتا آئے ہوئے ہیں اور وہ کولکاتا کے پارٹی دفتر کیشب بھون میں قیام کیا۔ اس ملاقات پر بھاگوت نے یہ کہا کہ ملاقات رسمی تھی اس پر پنار جیت مکھوپادھیائے نے کوئی بھی تبصرہ نہیں کیا۔ با وثوق ذرائع کے مطابق اتوار کی شام کو پنار جیت مکھو پادھیائے کے مکان پر بھاگوت کا جانا ہوتا، مگر ان کے بدلے پنار جیت ہی پارٹی دفتر میں ان سے ملنے چلے آئے۔ لوگوں نے دیکھا کہ جب وہ پارٹی دفتر میں گئے تو ان کے ہاتھوں میں کئی فائلیں بھی تھیں اب اس پر سبھوں کو حیرت ہو رہی ہے کہ موہن بھاگوت نے اس ملاقات کو سرسری و رسمی بتائی۔ حیرت اس بات کی ہے کہ یہ ملاقات مسلسل ایک گھنٹے سے بھی زیادہ وقت تک چلا، کیا بات ہو رہی ہے تھی ان دونوں کے درمیان سبھی اسی تجسس میں تھے۔ موہن بھاگوت سنیچر کو یہاں آئے تھے اتوار کو وہ فنکار تجندر نرائن مجمدار کے مکان پر ان سے ملنے بھی گئے۔ ملاقات پر تجندر نرائن نے بتایا کہ وہ جتنی دیر بھی رہے۔ شاستری موسیقی پر ہی تبادلہ خیالات کرتے رہے۔ اب اسمبلی الیکشن سے قبل بھی وہ یہاں آسکتے ہیں انہوں نے وعدہ کیا ہے۔
Comments are closed.