کولکاتا۔17اگست : بنگال میںکوویڈ ۔19 کی سردست کیا حالت ہے اور علاج و معالجے کے معاملے میں ڈاکٹروں کا رویہ کیا ہے اب ان ساری باتوں کی جان کاری کیلئے حکومت مغربی بنگال کوویڈ پیشنٹ سسٹم چالو کرنے کا ارادہ کرلیا ہے ۔ کولکاتا کے ایم آر بانگوڑ سمیت تین اسپتالوں میں یہ پہلے مرحلے میں ہی قابل عمل بنایا گیا ہے ۔ اس کے بعد بنگال کے 84عدد کوویڈ اسپتال میں اسے مزید توسیع دی جائے گی ۔ بنگال کے چیف سکریٹری راجیو سنہا نے نبنّو میں صحافیوں کو یہ بتایا کہ اب ریاستی محکمہ صحت کے ویب سائٹ سے ہی مریضوں کے ناطے رشتہ داروں کو علاج و معالجے سے متعلق تمام تفصیلات کمپیوٹر کے ایک لنک سے حاصل ہوجائے گا ۔ چیف سکریٹری نے اس بات کا بھی اعادہ کیا ہے کہ بنگال میں کوویڈ۔19کا مقابلہ کرنے کیلئے ریاستی محکمہ صحت نے ہر مثبت قدم اٹھاتے ہی ۔ اس وقت ریاست میں 11ہزار 775عدد کوویڈ کے مریضوں کے لئے بستروں کا انتظام ہے اس کے بعد 35فیصد مزید بستروں کا اضافہ کیا گیا ہے ۔ جتنے بھی طبی بستر ہیں ۔ وہ سارا کیجسن سے بھی لیس ہے اور تمام طبی آسانیاں بھی اسی بستر سے ملحق ہیں۔ بنگال میں ڈاکٹروں نے کوویڈ 19کے مریضوں کے علاج و معالجے میں اتنا دھیان دیا ہے کہ اب بستروں میں آنے والے مریضوں کی تعداد میں خاطر خواہ کمی دیکھی جارہی ہے ۔ چیف سکریٹری نے یہ بھی کہا کہ جو سنگین و مشکوک دن تھے وہ اب آہستے آہستے دور ہورہے ہیں اس وقت اسپتالوں میں کل 5173مریض زیر علاج ہیں ان میں سے 6فیصد کی حالت میں سدھار آچکا ہے ۔ جبکہ 997لوگوں میں عامیانہ اثر دیکھا جارہا ہے ۔ بقیہ 2263لوگ اس بیماری سے کمزور ہوچکے ہیں ۔ سردست اس مرض کے متاثرین 22ہزار لوگ آئسولیشن ہوم و سیف ہوم میں زیر علاج ہیں۔ اب تک جتنے بھی لوگ اپنی جان ہار چکے ہیں ان میں سے 89فیصد لوگ دیگر امراض سے ہلاک ہوئے ہیں۔
Comments are closed.