Take a fresh look at your lifestyle.

ایم آر بانگور اسپتال میں خواجہ سراوں کیلئے خصوصی بیڈ

کولکاتا،7،اگست: شہر میں بالی گنج کے ایم آر بنگور اسپتال میں خواجہ سراو¿ں کے کرونا علاج کے لئے 6 بستروں کا انتظام کیا گیا ہے۔ان بستروں پر خواجہ سراو¿ں کا ہی علاج ہوگا۔ یہ پہلا موقع ہے جب تیسری جنس کے لوگوں کے علاج کےلئے ایسے مکمل طورپرعلاحدہ بستروں کا اہتمام کیا گیا ہے۔اب تک یہ انتظام صرف ایم آر بنگور اسپتال میں کیا گیا ہے۔ایم آر بنگور اسپتال ذرائع سے موصولہ معلومات کے مطابق اسپتال میں چھ بستر ہیں۔تاہم اس کرونا وبا کے آخری چار ماہ میں تیسری جنس کا صرف ایک شخص ابھی تک ایم آر بانگور ہیلتھ بھون کے توسط سے کرونا متاثر کو بانگور اسپتال میں لایا گیا تھا اور وہ بھی علاج سے صحت یاب ہوکر گھر واپس جاچکا ہے۔ فی الحال کرونا انفیکشن کی وجہ سے تیسری صنف کا ایک بھی مریض بانگور اسپتال میں داخل نہیں ہے۔ تاہم بیڈان کے لئے مخصوص کردیئے گئے ہیں۔ اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ششیر نسکر نے بتایا کہ ہیلتھ بھون تمام لوگوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کام کر رہا ہے۔ہم ہدایت کے مطابق اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہے ہیں۔ ادھر ریاست میں کرونا کی رفتار جاری ہے۔جمعرات کو ریاستی محکمہ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ریاست میں 24 گھنٹوں میں کرونا کے سب سے زیادہ 2،954 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں اب کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 86754 ہوگئی ہے۔ دریںاثنا اس عرصے کے دوران مزید 56 افراد ہلاک ہوگئے۔اس طرح ریاست میں اموات کی مجموعی تعداد 1 ہزار 902 ہوگئی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق اس وقت ریاست میں مجموعی طور پر 23،829 فعال واقعات ہیں۔اب تک مجموعی طور پر 1028251 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ جمعرات کو اب تک کے سب سے زیادہ 25224 نمونے ٹیسٹ کئے گئے۔اسی کے ساتھ ہی 2061 مریضوں کو اسپتال سے فارغ کیا گیا۔ اب تک مجموعی طور پر 61023 ڈسچارج ہوچکے ہیں۔بازیابی کی شرحیں بہتر ہورہی ہیں۔فی الحال بازیابی کی شرح 70.34 فیصد ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.