Take a fresh look at your lifestyle.

شرابی بیٹے کو مار کر والد کی تھانے میں خودسپردگی

جلپائی گوڑی،27جولائی:شرابی بیٹے کی ظلم و زیادتی سے عاجز والد نے اپنے بیٹے کو جان سے مارنے کے بعد اہل خانہ نے جلپائی گوڑی تھانے میں خودسپردگی کری۔جلپائی گوڑی شہر کے 23 نمبر وارڈ کے مغربی اربند نگر علاقے میں ہلچل مچ گئی۔ ملزم والد کا نام انیل دیب ناتھ بتایا جاتا ہے۔ اتوار کی رات اس واقعے کے بعد ، ملزم والد نے جلپائی گوڑی کوتوالی تھانے میں خودسپردگی کر دیا۔ پولس نے ملزم کے والد کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جارہا ہے کہ انیل دیب ناتھ کا بیٹا انیمیش دیب ناتھ شرابی تھا۔ وہ نشے میں رہتے ہوئے اپنے والد سمیت گھر کے دوسرے افراد پر طرح طرح کے مظالم کرتاتھا۔ گھر کے لوگ اس کے مظالم سے عاجز تھے۔ پڑوس میں رہنے والے رانا منشی نے بتایا کہ انیمیش دیب ناتھ ہر دن نشے میں گھر لوٹتا تھا اور اپنے کنبہ کے افراد کو تکلیف پہنچاتا تھا۔ بیٹے کے مظالم پر مشتعل اس کے والد نے اتوار کی رات مبینہ طور پر اسے ہلاک کردیا۔ بیٹے کو قتل کرنے کے بعد وہ خود تھانے پہنچ گیا اور خو کوپولس کے حوالے کردیا۔ پولس نے نعش کو اپنے قبضہ میں کرلیا اور اسے پوسٹ مارٹم کےلئے جلپائی گوڑی ڈسٹرکٹ اسپتال بھیج دیا۔ اس کے ساتھ ہی پولس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.