Take a fresh look at your lifestyle.

را حتی سامان کی تقسیم میں جانبداری پر مکل نے ممتا کی فہمائش کی

کولکاتا۔ 15جون: امفان کی تباہی کے بعد راحت رسانی کی تقسیم کو لے کر بی جے پی کے لیڈر مکل رائے نے برسر اقتدار پارٹی کو آڑے ہاتھوںلیتے ہوئے یہ الزام لگایا کہ ممتا بنرجی نے کہا تھا کہ راحت رسانی کے کاموں میں جانب داری کو وہ کسی بھی حال میں برداشت نہیں کر ے گی مگر دیکھا یہ جارہا ہے کہ ترنمول پارٹی کے کارکن خود ہی تفریق کے اصول کو نبھا رہے ہیں مکل رائے نے کہا کہ راحت رسانی کے کام میں ترنمول پارٹی کو حق پر ہونا چاہئے اور جو بھی اس خوفناک طوفان میں برباد ہوئے ہیں سبھوں کو حکومت کی جانب سے باز آباد کاری کی جائے اس پر کسی طرح کی جانب داری نہ ہو۔ مگر ترنمول پارٹی کے اندر ہی جانب داری کا جراثیم داخل ہوچکا ہے اور یہ ان ہی لوگوں کو راحتی سامان دے رہے ہیں جنہیں پارٹی کا سمجھ رہے ہیں ۔ دوسری پارٹی کے لوگ راحتی سامان سے محروم ہورہے ہیں ۔ اس مسئلے کو لے کر مکل رائے نے پارٹی کی سرکردہ لیڈر ممتا بنرجی سے درخواست کی کہ وہ خود منصفانہ کام کریں اور راحتی سامان حق دار تک پہنچائیں کیونکہ ایسے غیر یقینی دور میں پارٹی جانب داری سے کلیتاً پرہیز کرنا چاہئے اور انسانی خدمت گزاری کے لئے آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا کریں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.