Take a fresh look at your lifestyle.

مکل رائے اور ورگیہ کا پنچایت حلقوں میں دورہ

ولکاتا5 اکتوبر:بی جے پی کے راجیہ سبھا کے ایم پی سپن داس گپتا نے دلیپ گھوش کی کارکردگی کو نظرانداز کرتے ہوئے کہاکہ لوک سبھا میں16سیٹوں کوجتوانے میں دلیپ گھوش کاکوئی کارنامہ نہیں بلکہ مکمل رائے اورکیلاش ورجئے ورگیہ کو اس کاکریڈٹ جاتاہے۔ انہوں نے یہ ٹرک بتائی کہ کیسے 2 سے 18 سیٹوں پرقابض ہواجاتاہے۔
یاد رہے کہ کچھ ہی دنوں قبل مکل رائے کوبی جے پی کاقومی نائب صدربنایاگیا ہے اسی صدر کی کرسی ملنے پر آئی سی سی آر کی جانب سے انہیںاستقبالیہ دیاگیا۔ اس تقریب میں کیلاش وجئے ورگیہ، اربند سین، سپن داس گپتا وغیرہ اہم تھے۔ اوراسی دن سپن داس نے اس تقریب مں کھل کرکہہ دیا کہ لوک سبھا الیکشن میں ”اصل کارکردگی“ تومکل اورکیلاش کامشترکہ رہا۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ بی جے پی پارٹی تو ایک مستحکم پارٹی ہے مگربنگال میں یہ قدرے چھوٹی ہے۔ اب یہاں بھی مکل رائے اس پارٹی کومضبوط سے مضبوط تربنانے میں کوشاں ہیں اوران دونوں نے بڑے قدآور لیڈران نے ہی ثابت کردیا کہ دو کوکیسے 18 میں بدلا جاتاہے۔ سپن بابو نے اس تقریب میں مکل رائے کو اپنابڑا بھائی بتایا ، اس کی تائید وجئے ورگیہ نے بھی کی۔ وجئے ورگیہ نے یہ بھی کہاکہ بنگال میںزبردست ٹکر دینے کے لئے اب ہمیں مکل بھائی کاساتھ درکار ہوگا۔ کیوں کہ مکل بھائی پنچایت حلقے سے بخوبی واقف ہیں اب ہمیں ان حلقوں کی جھونپڑی جھونپڑی تک جانا ہوگا آئندہ اسمبلی الیکشن کو فتح یاب بنانے کے لئے کیلاش جی نے کھلے عام طریقے سے یہ بھی کہہ دیا کہ دیدی تمہارا وقت ہوا ۔ اب تم نکل پڑو۔
یاد رہے کہ لوک سبھا الیکشن کے بعد ہی بنگال میں بی جے پی کاعروج ہوا ۔42 واں لوک سبھا الیکشن میں اس زعفرانی پارٹی نے 18 سیٹ جیت پر سبھوں کو دنگ کردیا۔
اس تقریب میں مکل رائے نے سبھوں کاشکریہ اداکیااورکہاکہ مودی جی کا یہ خواب ہے کہ بنگال میں بھی بھاجپا کاقد اچھی طرح پکڑے، اب ہم لوگ ان کے خواب کو پورا کرنے میں جٹ جائیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.