Take a fresh look at your lifestyle.

بنگال اسمبلی الیکشن: مکل رائے بی جے پی کے جوائنٹ آبزرورمقرر

کولکاتا،یکم،اکتوبر:پنچایت الیکشن کے بعد لوک سبھا الیکشن اور اب 2021کا اسمبلی الیکشن بی جے پی کے نشانے میں ہے۔ آج اس سلسلے میں دہلی میں پارٹی کے اعلی عہدیداران کے ساتھ مکل رائے کی میٹنگ تھی۔ میٹنگ میں یہ طے پایا گیا کہ آئندہ 2021کا اسمبلی الیکشن کے انچارج امیت شاہ اور جے پی نڈا ہوں گے اور مکل رائے ہوں گے جوائنٹ آبزرور۔ جے پی نڈا بنگال کے آبزرور کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ اسمبلی الیکشن کا خاکہ تیار کرنے کی ذمہ داری مکل رائے کو دی گئی ہے نیز دلیپ گھوش بھی مکل رائے کے ساتھ اسمبلی الیکشن کی تیاریاں کریں گے۔ اس طرح سے بی جے پی نے بنگال کو بھگوا رنگ میں رنگنے کی ذبردست تیاری شروع کردی ہے۔ ویسے اگر دیکھا جائے تو کھگین مرمو، سو مترا خاں، نیشیت پر مانک ،انوپم حاجرا اور ارجن سنگھ کو لوک سبھا الیکشن سے کچھ روز قبل ہی بی جے پی میں شامل کیا تھا اور انوپم حاجرا کو چھوڑ کر سبھی نے بھگوا پرچم سے چناو لڑ کر جیت درج کی تھی۔ لہذا بی جے پی اعلی قیادت نے اس بار بھی مکل رائے کو یہ ذمہ داری سونپی ہے کہ حکمراں جماعت کے لیڈروں کو بالخصوص ارکان اسمبلی کو بی جے پی میں شامل کر کے ترنمول کو کمزور کر دیا جائے تاکہ بنگال کی اقتدار پر قابض ہونا آسان ہوسکے۔ حالانکہ دلیپ گھوش اور مکل رائے کی سرد جنگ کافی دنوں تک جاری تھی جو پارٹی کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتا تھا مگر پارٹی اعلی کمان نے کیلاش وجے ورگیہ کو بھیج کر معاملے کو سنبھال لیا اوران مکل اور دلیپ ایک دوسرے کی ساتھ ہیں بلکہ راہل سنہا کو راستے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.