Take a fresh look at your lifestyle.

میتھو سیموئل نے مکل رائے کو ناردا معاملے میں بے قصور بتایا

کولکاتا31 اکتوبر: میتھو سیموئل نے کولکاتا آتے ہی سیدھے سی بی آئی دفتر نظام پلیس گئے اوروہاں جاتے ہی صاف لفظوں میں کہہ دیا کہ ناردا گھٹالے میں مکل رائے کاکردار صاف ہے اس نے کوئی رشوت نہیں لی تھی۔ سمویل کے اس بیا ن کے بعد ہی سیاسی گلیاروں میں کانا پھوسی شروع ہوگئی ۔ یاد رہے کہ 2014 کے لوک سبھا الیکشن میں اسٹنگ آپریشن ہواتھا اس آپریشن میں برسراقتدار پارٹی کے کئی نام نہادلیڈران غیرقانونی سرمایہ کاری کرنے والے ادارے سے موٹی موٹی نوٹوں کی گڈیاں وصول کررہے ہیں۔ پھر2016 کے لوک سبھا الیکشن میں یہ رشوت ستانی والی ویڈیو نے لیڈران کے اصل چہرے کوبے نقاب کرنے کی وجہ سے راتوں رات تہلکہ مچادیا، اورابھی تک اس ویڈیو کی حقائق کی جانچ چل رہی ہے ۔ اس کے بعد ہی ترنمول کے زیادہ تر قدآور لیڈربی جے پی کے پلیٹ فارم پرجگمگانے لگے مگرمکل رائے کے خلاف جو روپئے وصول کرنے کاہنگامہ کھڑا ہواتھا اس پرمیتھو سیمویل نے دوٹوک کہہ دیا کہ اس ناردا گھپلے میں مکل رائے کاکردار صاف ہے۔ انہوں نے کوئی روپئے نہیں لئے تھے۔ 2014 میں مکل رائے ترنمول پارٹی میں تھے بعد میںانہوں نے پارٹی بدل کربھاجپا کے شاہی ایوان میں پناہ لے لیا اورابھی وہ بی جے پی کے نائب صدر کی کرسی پربراجمان ہیں۔ سیموئیل نے سی بی آئی اوریوڈی کی جانچ میں مکمل مدد کرتے ہوئے مکل رائے کو رشوت معاملے میںخلاصی دے دی ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.