Take a fresh look at your lifestyle.

سینگور تحریک ترنمول کی بڑی بھول :مکل رائے

0

کولکاتا 19 ستمبر: بنگال کے ضلع ہگلی کے گﺅگھاٹ علاقے میں پچھلے کچھ دنوں سے جاری سیاسی تشدد کے پیش نظر بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری اور بنگال کے انچارج انچارج اور پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے ممبر مکل رائے نے آرام باغ کا دورہ کیا۔ یہاں کے ایک ہوٹل میں بی جے پی کے دونوں رہنماو¿ں نے صحافیوں سے ملاقات کی۔اس دوران مکل رائے نے کہا کہ پرفلا چندر سین اور اجے مکھرجی جیسی مشہور شخصیات کے نام آرام باغ سے وابستہ ہیں لیکن پچھلے 35 برسوں سے یہاں کے لوگ اپنا ووٹ استعمال کرنے سے محروم ہیں۔اس سے قبل یہ لوگ سی پی آئی (ایم) کے لوگوں کی مظالم برداشت کر چکے ہیں اور اب وہ ترنمول کے رہنماوں کی ظلم و ستم برداشت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس نے سینگور کو مشتعل کرکے ایک بہت بڑی غلطی کی ہے۔ اس وقت میں بھی ترنمول کانگریس میں تھا اور ترنمول این ڈی اے کے ساتھ تھا۔ اگر ریاست میں بی جے پی اپنی حکومت بنائے گی تو پھر سینگور میں فیکٹری بنانے کی کارروائی دوبارہ شروع کردی جائے گی۔ سینگور میں ٹاٹا موٹرس کی فیکٹری لگانے سے ریاست کی تصویر بدل جاتی لیکن ترنمول کانگریس نے یہاں کے کسانوں کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔ مکل رائے نے کہا کہ گﺅگھاٹ میں حال ہی میں بی جے پی کارکن کی موت ہوگئی۔گﺅگھاٹ ،کھاناکل اور آرام باغ علاقوں میں بی جے پی کے متعدد کارکن مشکوک حالات میں ہلاک ہوگئے ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ صرف ترنمول کے حمایت یافتہ غنڈے بی جے پی قائدین اور کارکنوں پر حملہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بنگال کے عوام آئندہ اسمبلی انتخابات میں ترنمول کانگریس کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.