Take a fresh look at your lifestyle.

ممتابنرجی کی قیادت میں عوامی خدمات صرف ترنمول کے لوگوں نے کیا : ملائے گھٹک

آسنسول۔ 19ستمبر : کورونا وائرس عالمی وبا جب ملک میں پھیلی اور بنگال کی طرف رخ کی تو ہر خاص و عام پریشانی میں مبتلا ہوگئے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے محکمہ صحت اور سرکاری ہدایات جاری ہوئی کہ لاک ڈاﺅن کیا جائے ، ماسک استعمال کیا جائے غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نکلنے پر پابندی لگی روزگار متاثر ہوا ملازمت کرنے والے کی آمدنی ٹھپ پڑ گئی ہر طرف مصیبت چھا گئی اس مصیبت کی گھڑی میں مغربی بنگال کی خاتون آہن وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اپنے عوام کیلئے خدماتی جذبہ لے کر سڑک پر اتر یں ان ہی کی ہدایت اور ان کی سربراہی میں ترنمول کے لوگ خدمات میں سرگرم ہوئے ۔ دیگر تمام اپوزیشن پارٹی ندارد تھے ان خیالات کا اظہار وارڈ 26این آر آر روڈ میں ترپال تقسیم پروگرام میں ریاستی وزیر ملائے گھٹک کرتے نظر آئے ۔ اس موقع پر نور رفعت پروین، ماسٹر صغیر عالم قادری ، سکریٹری ضلع ترنمول کمیٹی ، اتپل سنہا نارتھ بلاک صدر۔ تبریز عالم بابو ۔ گرو داس چٹرجی کونسلر ڈائس پر جلوہ افروز تھے۔ ملائے گھٹک نے کہا کہ ضرورت مندوں کے درمیان آج ترپال بانٹا جارہا ہے اس برسات کے موسم میں بہت سارے لوگوں کے ٹالی کے گھر سے پانی ٹپکتا ہے ایسی صورت میں اہل خانہ کو پریشانیوں کا سامنا تھا ۔ ترنمول کی جانب سے ترپال دیا جارہا ہے تاکہ اہل خانہ کو کچھ راحت ملے اور پریشانیوں سے بچیں انہوں نے کہا کہ ترنمول آئے دن ضرورت مندوں کی مدد کرتی آرہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خوردنی اجناس کی پیکٹ گھر گھر پہنچایا گیا ممتا بنرجی ریاستی عوام کیلئے ایک سال تک مفت راشن دینے کا اعلان جاری کردیا ہے اس سے لوگ فیضیاب ہورہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ 2021میں اگر بنگال میں ترنمول کی سرکار بنتی ہے تو ریاستی عوام کیلئے زندگی بھر کیلئے راشن مفت میں تقسیم ہوگا ہوگا ملائے گھٹک نے کہا کہ جن لوگوں کو بھی کرونا وائرس مثبت آیا اس کا علاج و معالجہ ممتا بنرجی کی جانب سے مفت ہورہا ہے ۔ ملائے گھٹک نے اپنے ہاتھوں سے 150ترپال وارڈ26کے ضرورت مندوں کے درمیان تقسیم کئے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.