Take a fresh look at your lifestyle.

ممبئی سے لوٹے نوخیز کی مشتبہ موت سے سنسنی

مالدہ،02،جون : کرونا وبا کے درمیان حال ہی میں ممبئی سے واپس آئے ہوئے ایک نوعمر نوجوان کی پراسرار موت نے پورے مالدہ میں سنسنی پھیلادی۔ مالدہ ضلع کے ہریش چندر پور تھانے کے منوہر پور گاو¿ں کا 15 سالہ کشور پیوش کام کے سلسلے میں ممبئی گیا تھا۔ وہ ممبئی میں پائپ لائن ورکر کی حیثیت سے کام کرتا تھا۔ کورونا وبا کی وجہ سے اچانک ملک گیر لاک ڈاو¿ن کے بعد وہ بے روزگار ہوگیا۔ آخر کار وہ شرمک اسپیشل ٹرین سے گذشتہ ہفتے اپنے گھر کے لئے روانہ ہوا۔ کہا جاتا ہے کہ اسے ٹرین میں کھانا اور پانی نہیں ملا جس کی وجہ سے وہ بیمار ہوگیا۔ ہریش چندر پور تین دن کھائے بغیر سفر کے بعد پہنچا۔ یہاں پہنچنے کے بعد اسے بارہ دواری قرنطین مرکز میں بھیج دیا گیا۔ اتوار کی رات اس کی حالت خراب ہونے پر اسے مالدہ اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔ یہاں سے اسے مالدہ میڈیکل کالج اور اسپتال ریفر کردیا گیا۔ سوموار کی رات میڈیکل کالج میں اس کا انتقال ہوگیا۔ پیوش کے ماموں گبلو داس نے بتایا کہ 6 ماہ قبل پیوش کام کے سلسلے میں ممبئی گیا تھا۔ لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے وہ بے روزگار تھا اور مالی بحران سے دوچار تھا۔ پچھلے ہفتے ، وہ شرمک اسپیشل ٹرین سے مالدہ پہنچا تھا۔ یہاں پہنچنے کے بعد اسے بارہ دواری قرنطین مرکز بھیج دیا گیا۔ جہاں وہ شدید بیمار ہوگیا۔ اسے مالدہ میڈیکل کالج اور اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں سوموار کو دیرگئے اس کی موت ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا کنبہ بہت غریب ہے اور مالی بحران سے دوچار ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اتنی کم عمری میں وہ ممبئی گیا تھا۔ پیوش کے چچا بچن داس نے بتایا کہ اس کے بھتیجے کا گذشتہ رات مالدہ میڈیکل کالج اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے بھتیجے کے نمونے لئے گئے ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ اور محکمہ صحت سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ لاش کواہل خانہ کے حوالے کردے۔ دوسری جانب وجئے داس نامی ایک مقامی رہائشی نے بتایا کہ خوراک کی کمی کی وجہ سے پیوش کی موت ہوگئی۔ ضلعی کونسل کی انفینٹ اینڈ ویمن ویلفیئر اینڈ ریلیف ڈیپارٹمنٹ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر مارجینا خاتون نے کہا کہ مرکزی حکومت کو باہر سے آنے والے کارکنوں پر زیادہ سنجیدگی سے غور کرنا پڑے گا۔ انہوں نے ریلوے کو مہاجر مزدوروں کی دیکھ بھال پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ ہریش چندر پور نمبر دو کے بلاک میڈیکل آفیسر ساگر بساک نے فون پر بتایا کہ پیوش کو کل صبح بیماری کی حالت میں کورنٹائن سینٹر لایا گیا تھا۔ اسے پہلے مالدہ کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں اسے مالدہ میڈیکل کالج اور اسپتال لے جایا گیا جہاں کل رات اس کی حالت خراب ہونے پر اس کی موت ہوگئی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.