Take a fresh look at your lifestyle.

مونگیر میں بھسان کے دوران پولس لاٹھی چارج سے چار بنگالی جاں بحق نتیش کمارکو ممتا بنرجی کی جانب سے شکایت بھرا خط

کولکاتا28 اکتوبر:مونگیر میں درگاپوجا مورتیوں کے بھسان میں جم غفیر کومنتشر کرنے کے لئے پولس نے کھلے عام لاٹھی چارج کردی جس کی زد میں آکر چار بنگالیوں کو زبردست چوٹیں آئیں چار جاں بحق اورکافی زخمی ہوئے ہیں۔اس بربریت کے خلاف بنگال میں ناراضگی دیکھی گئی اورممتا بنرجی نے وہاں کے وزیراعلیٰ کو اس سے متعلق ایک خط بھی بھیجا ، اس خط میں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے وہاں کی انتظامیہ کے خلاف اپنی بے دلی کامظاہرہ کیا۔ بدلے میںان کے پاس بھی ایک خط آگیا۔ ممتا نے اپنے خط میں واضح کردیاکہ درگاپوجا بنگالیوں کابڑا تہوار ہے مگروہاں جوکچھ ہوا وہ برا ہوا۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ اس ہلاکت کو لے کرپورے ملک کے بنگالیوں کے اندر غم و غصہ ہے۔ اوروہاں جن کے شہ پر یہ ہواہے اس سے ثابت ہوگیا ہے کہ بنگالیوں پرعرصہ دراز تنگ کیاجارہاہے۔ اس سے پہلے بھی بنگالیوں کوبھسان کے وقت روکا گیاتھا ۔ دہلی میں درگاکی مورتیوں کوتوڑ پھوڑ دینے کی بھی شکایت آچکی ہے۔ بہار میں بنگالیوں کے کھانے پربھی رکاوٹیں پیداکی جاتی ہیں۔ ہندی بھاشا والے علاقوں میں بنگالیوں کے ساتھ معاندانہ سلوک کیاجاتاہے ۔ اب حکومت مغربی بنگال کی یہ درخواست ہے کہ جوکوئی بھی اس معاملے میںشامل ہے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اورانہیں سزا دی جائے۔ ممتا نے خاص کرنتیش کمار سے یہ استدعا کی ہے کہ بھسان کے دوران ظالم پولس اہلکاروں کی نشاندہی کی جائے اوراپنی معطل کرکے ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ ممتا بنرجی نے وزیرداخلہ سے بھی پرزور گزارش کی ہے کہ اس معاملے کی اچھی جانچ ہوتاکہ ملزم بچ نہ پائیں۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ ہندوستان میںدیگرفرقے کی طرح بنگالیوں کابھی اس میں پوراحق ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.