Take a fresh look at your lifestyle.

ماں نے اپنے تین دن کے معصوم بچے کو قتل کردیا

کولکاتا،/10اگست: کولکاتا کے انند پور پولس اسٹیشن کے علاقے میں ایک چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔یہاں ایک والدہ نے اپنے تین دن کے معصوم کو بے دردی سے قتل کردیا۔ چھ ماہ بعد اس واقعہ کے انکشاف کے بعد ملزم والدہ کو سوموار کے روز کولکاتا پولیس کی ٹیم نے گرفتار کیا تھا۔اس کا نام سونیا سین ہے۔ لال بازار میں کولکاتا پولیس ہیڈ کوارٹر نے اس بارے میں بتایا گیا ہے کہ فروری میں آنند پور پولیس اسٹیشن کے نوناڈانگا کے علاقے میں تین دن کے نومولود بچے کی لاش ملی تھی۔ موت مشکوک حالات میں کی گئی تھی ، لہذا پولیس نے بچے کا پوسٹ مارٹم کیا۔جولائی میں جب اس کی رپورٹ آئی تو انکشاف ہوا کہ اسے گلا دبا کر قتل کیا گیا تھالیکن یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اس بچے کو کس نے مارا ہے۔ پہلا شبہ ماں پر تھا۔پولیس نے اس سے پوچھ گچھ کی لیکن قتل سے انکار کیا۔ اس کے بعد مسلسل پوچھ گچھ جاری تھی۔ اب والدہ نے اعتراف کیا ہے کہ دماغی اور معاشی پریشانی کے سبب سے اس نے اپنے نوزائیدہ بچے کا گلا گھونٹ لیا۔سوموارکے روز اس کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.